قولِ بلیغ

ایک مسلم نوجوان جو نیوزی لینڈ میں رہتے ہیں، انھوں نےاپنا تجربہ بیان کیا: نیوزی لینڈ کے باشندے بہت اچھے ہیں۔ مگر یہاں کی نئی نسل میں ایک خرابی یہ دیکھنے کو ملتی ہے کہ یہ لوگ خدا کے تعلق سے زیادہ سنجیدہ نہیں ہیں، نہ ہی خدا کا نام لیتے ہیں۔ بلکہ اگر ان کے سامنے خدا کا نام لیا جائے تو وہ اس کو پسند نہیں کرتے۔ ایسی صورت حال میں ان کے درمیان دعوت کا کام کیسے کیا جائے۔

جس مزاج کا ذکر آپ نے کیا، اس مزاج کے لوگ آج کی دنیا میں کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ میں نے ایسے لوگوں کے کیس کو بہت زیادہ سمجھنے کی کوشش کی۔ میری سمجھ میں آیا کہ یہ لوگ آزادی کو خیر اعلیٰ (summum bonum)سمجھتے ہیں۔ وہ سب کچھ کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن خود اپنی آزادانہ رائے سے، نہ کہ کسی بر تر ہستی کے حکم سے۔ ان کے لیے یہ بات ناقابل قبول ہے کہ وہ کسی کے آگے سرینڈر کریں، اور ان کی ماتحتی قبول کرتے ہوئے اچھے کام کریں۔ وہ اچھے کام کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن خود اپنے آزادانہ فیصلے کے تحت، نہ کہ اپنے سے باہر کسی حکم کے تحت۔
ان کے ذہن کو ایڈریس کرنے کا طریقہ یہ نہیں ہے کہ ان کو ملحد اور منکر بتایا جائے۔ ان سے یہ کہنا چاہیے کہ آپ کے اندر سب کچھ ہے، لیکن آپ کے اندر حقیقت پسندانہ فکر (
realistic approach) موجود نہیں۔ اپنے خالق کو ماننا یا نہ ماننا، محدود معنوں میں ایک مذہبی رویہ نہیں ہے، بلکہ وہ غیر حقیقت پسندانہ سوچ (unrealistic approach)ہے، اور غیر حقیقت پسندانہ سوچ اتنی زیادہ غیر عقلی (irrational) ہے کہ کوئی صاحب عقل انسان اس کا تحمل نہیں کرسکتا۔

خدا کے پیدا کیے ہوئے وجود کی صورت میں جینا اور خدا سے بے خبر رہنا، خدا کی پیدا کی ہوئی دنیا میں جینا مگر خدا کا اقرار نہ کرنا، خدا کی دی ہوئی عقل سے سوچنا اور خدا کا اعتراف نہ کرنا، ایک ایسا تضاد ہے جس کا ایک صاحب فکر آدمی تحمل نہیں کرسکتا۔ ایسے لوگوں کو اگر ان کے اس فکری تضاد سے باخبر کردیا جائےتو یقیناً وہ سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion