ایک شہادت

انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا (1984) میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم پر جو مقالہ ہے ، اس میں مقالہ نگار نے لکھا ہے کہ بہت کم بڑے لوگ اتنا زیادہ بد نام کیے گئے ہیں جتنا کہ محمد کو بد نام کیا گیا قرون وسطی کے یورپ کے مسیحی علماء نے ان کو فریبی اور عیاش اور خونی انسان کے روپ میں پیش کیا۔ حتی ٰکہ آپ کے نام کا ایک بگڑا ہوا تلفظ مہاونڈ (نعوذ باللہ ) شیطان کے ہم معنیٰ بن گیا۔ محمد اور ان  کے مذہب کی یہ تصویر اب بھی کسی قدر اپنا اثر رکھتی ہے۔ انگریز مصنف ٹامس کارلائل پہلا قابل ذکر مغربی شخص تھا جس نے 1840  میں بتاکید عوامی طور پر کہا کہ محمد یقیناً سنجیدہ تھے کیوں کہ یہ فرض  کرنابالکل مضحکہ خیز ہے کہ ایک فریبی آدمی ایک عظیم مذہب کا بانی ہو سکتا ہے :

Few great men have been so maligned as Muhammad. Christian scholars of medieval Europe painted him as an impostor, a lecher, and a man of blood.

A corruption of his name, 'Mahound, even came to signify the devil. This picture of Muhammad and his religion still retains some influence. The English author Thomas Carlyle in 1840 was the first notable European to insist publicly that Muhammad must have been sincere, because it was ridiculous to suppose an impostor would have been the founder of a great religion (12/609).

مغربی پروپیگنڈے کی تردید کے لیے ٹامس کارلائل نے یہاں جو دلیل استعمال کی ہے، کسی شخصیت کے بارے میں رائے قائم کرنے کے لیے سب سے زیادہ درست اور یقینی ہے ۔ درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے ، اسی طرح انسان اپنے کردار   سے ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ جو شخص پیغمبر  اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام پڑھے، جو یہ دیکھے کہ روز و شب آپ کن سرگرمیوں میں مصروف تھے اور یہ کہ آپ کے اثر سے کس  قسم کی تحریک برپا ہوئی ، وہ ہر گز یقین نہیں کر سکتا کہ یہ سب ایک فریبی انسان کا کارنامہ ہے ۔

ایک شخص جس کے کلام میں تعمیر انسانیت کی باتیں ہوں ، جس کا لہجہ درد اور سوز سے بھرا ہوا  ہو، جس کے مشن سے لوگوں کی زندگیوں میں صالح انقلاب آرہا ہو ، وہ کبھی فریبی انسان نہیں ہوسکتا۔ فریبی انسان ایک فریبی تحریک اٹھا سکتا ہے نہ کہ ایک صالح ربانی تحریک۔

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom