اجنبی دین

حضرت ابو ہریرہ کی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسلام شروع ہوا تو وہ اجنبی تھا۔ دوبارہ وہ ویسا ہی ہو جائے گا جیسا کہ وہ تھا تو مبار کی ہوا جنیوں کے لیے (بَدَأَ الْإِسْلَامُ ‌غَرِيبًا، وَسَيَعُودُ كَمَا بَدَأَ ‌غَرِيبًا، فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ ، (صحیح مسلم،حدیث  نمبر145) ابتدائی زمانے میں اسلام کس طرح اجنبی تھا، اس کی مثالیں قرآن و حدیث سے معلوم کی جاسکتی ہیں۔ مثلا ًقرآن میں بتایا گیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مکہ کے مشرکین کے سامنے یہ دعوت پیش کی کہ ایک اللہ کو اپنا الہٰ بناؤ اور دوسرے الہٰوں کو چھوڑ دو تو انھوں نے کہا کہ کیا اس پیغمبر نے کئی الہٰ کی جگہ ایک الہٰ کر دیا، یہ تو بڑی عجیب بات ہے (ص 38:5.) مکہ کے مشرکین اللہ کو مانتے تھے۔ اسی کے ساتھ انھوں نے اپنے بزرگوں کو بھی اونچا درجہ دے رکھا تھا۔ ان کے بُت بنا کر وہ ان کو پوجتے تھے۔ پیغمبر اسلام نے جب ایک اللہ کے سوا ہر ایک کی بڑائی کا انکار کیا تو یہ بات انھیں اجنبی اورنا مانوس معلوم ہونے لگی۔

اسی طرح ایک مثال یہ ہے کہ اسلام سے پہلے جاہلیت کے زمانےمیں عرب کے لوگ میراث میں عورتوں کا کوئی حصہ نہیں سمجھتے تھے۔ جب قرآن میں یہ حکم آیا کہ ایک مرد کا حصہ دو عورتوں کے حصے کے برابر ہے (لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَيَيْنِ) تو انھیں اپنے ذہن کے اعتبار سے یہ بات بہت عجیب معلوم ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ اے خدا کے رسول ، کیا عورت اپنے باپ کے ترکہ میں آدھی کی حقدار ہے ، حالاں کہ وہ نہ گھوڑے کی سواری کرتی ہے اور نہ دشمن سے لڑ سکتی ہے (يَا رَسُولَ اللَّهِ، نُعْطِي ‌الْجَارِيَةَ نِصْفَ مَا تَرَكَ أَبُوهَا، وَلَيْسَتْ تَرْكَبُ الفَرَس، وَلَا تُقَاتِلُ الْقَوْمَ ، تفسیر ابن کثیر، الجزء الاول ، صفحہ 485)

حدیث کی پیشین گوئی کے مطابق، دین آج دوبارہ اس اجنبی  حالت کو پہنچ چکا ہے جیسا کہ وہ پہلے تھا۔ موجودہ مسلمانوں میں آج خالص توحید اجنبی چیز بن چکی ہے۔ وہ صرف اس توحید کو جانتے ہیں جس میں اللہ کی عظمت کے ساتھ ان کے اپنے بڑوں کو بھی شریک عظمت کیا گیا ہو۔ وہ صرف اس دین سے مانوس ہیں جس میں ان کے بزرگوں کو بھی اسی طرح تنقید سے بالاتر رکھا گیا ہو جس طرح پیغمبر خدا تنقید سے بالا تر ہیں۔ اسی طرح شریعت کے نام سے وہ صرف اپنی خواہشوں کی شریعت کو جانتے ہیں۔ وہ شریعت جو ان کی خواہشوں پر روک لگائے۔ مثلاً سنت کے طریقہ پر طلاق دینا، عورتوں کو پورا حصہ ادا کرنا، تو ایسی شریعت ان کی نظر میں بالکل اجنبی ہے۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom