غیر نزاعی طریقِ کار

اجتماعی زندگی میں کام کرنے کے دو طریقے ہوتے ہیں۔ ایک ہے نزاعی طریقہ (confrontational approach)، اور دوسرا ہے، غیر نزاعی طریقہ (non-confrontational approach)۔ موجودہ زمانے میں جو سیاسی طریقہ عام طورپر رائج ہوا ہے، وہ زیادہ تر نزاعی طریقہ ہوتا ہے، یعنی برسرِ اقتدار پارٹی سے نزاع کرتے ہوئے اپنا طریقِ کار متعین کرنا۔

اس معاملے میں دوسرا طریقہ تعمیری طریقہ ہے۔ تعمیری طریقہ غیر نزاعی بنیاد پر بنایا جاتا ہے۔ پیغمبر اسلام ﷺ کی سنتوں میں سے ایک سنت وہ ہے، جس کو غیر نزاعی طریقہ کہا جاسکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ موجود صورتِ حال (status quo)کو بدلنے کی کوشش نہ کرنا، بلکہ کامل طور پر غیر نزاعی انداز اختیار کر کے اپنے منصوبہ کو تکمیل تک پہنچانا۔

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion