ایک مسلم خاتون

السلام علیکم مولانا صاحب، میں ایک مسلم خاتون ہوں، میری عمر 32 برس ہے، مجھے 11 سال قبل اسلام کی ڈسکوری ہوئی، تب سے میں اسلام پر قائم ہوں۔میں ایک جگہ ملازمت کرتی ہوں، میرے والد بزنس مین ہیں، لیکن میں اپنی نانی کے ساتھ رہتی ہوں۔میرا شہر وشاکھا پٹنم، آندھراپردیش کا ساحلی شہر ہے، چنانچہ میں ہر دن صبح 6 بجے سے لے کر سات بجے تک اپنی سائیکل پر قرآن اور دعوتی لٹریچر لے کر وشاکھاپٹنم کے بیچ (beach)پر جاتی ہوں، اور وہاں اسٹال لگا کر ترجمۂ قرآن اور دعوتی لٹریچر لوگوں کے درمیان تقسیم کرتی ہوں، یعنی میں دعوت کا کام کرتی ہوں۔ الحمد للہ، لوگ بہت خوشی سے قرآن اور دعوتی لٹریچر لیتے ہیں، اور جو لوگ آپ کی کتابیں پڑھتے ہیں، وہ واپس آکر بہت پازیٹیو رسپانس دیتے ہیں۔ میں جس کے یہاں ملازمت کرتی ہوں، وہ آپ کو فالو (follow)کرتے ہیں، ان کانام عبدالمبین ہے۔ میں ان کی مدد سے دعوتی کام کرتی ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ آپ ہی کی وجہ سے میں نے اسلام کو صحیح روپ میں سمجھا ہے۔ آپ نے کہا ہے کہ انسان کے لیے دو دینی مقاصد ہیں۔ ایک، اپنے لیےمعرفتِ خدا وندی ، اور دوسرا، دیگرانسانوں کے لیےدعوتی عمل۔ ان دونوں باتوں کو لے کر میں نے اپنی زندگی گزارنا شروع کیا ہے۔ ان شاء اللہ، میں اپنی آخری سانس تک دعوت کا کام کرنا چاہتی ہوں، آپ بھی میری لیے دعا کیجیے، اور اس تعلق سےمجھے نصیحت کیجیے۔ (مس عائشہ ، وشاکھا پٹنم)

مذکورہ خاتون بلاشبہ دوسروں کے لیے ایک اچھا نمونہ ہیں۔ وہ یہ کہ کس طرح آسانی کے ساتھ ون مین ٹومشن بننا ممکن ہے۔ وہ ایک ایسی خاتون ہیں، جو ون مین ٹو مشن کی ایک اچھی مثال ہیں، یعنی جاب کرنا، اور اسی کے ساتھ دعوت کا کام بھی کرنا۔ ایسے لوگوں کو اللہ تعالی کی جانب سے یقینا ً ڈبل ریوارڈ ملنے والا ہے۔ یعنی جائز طریقے سے اپنی روزی حاصل کرنا، اور اسی کے ساتھ اپنے دائرے میں دعوت کا کام بھی کرنا۔ اللہ تعالی ان کے عمل میں برکت عطا فرمائے، اور ان کو دنیا اور آخرت میں بہترین مقام سے نوازے۔

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion