غور طلب

یونانی مائتھالوجی میں ایک لعنت زدہ بادشاہ ہے جس کا نام سیسی فس (Sisyphus) ہے۔ اس کو دیوتاؤں نے یہ سزا دی کہ وہ ایک بھاری پتھر کولے کر پہاڑ پر چڑھے اور اس کو آخری چوٹی پر پہنچائے ۔ وہ پتھر کو لے کر پہاڑ پر چڑھتا ہے ۔ مگر اس پر ایک مزید لعنت ہے ۔ چنانچہ جب وہ چوٹی کے قریب پہنچتا ہے تو پتھر اس سے چھوٹ کر نیچے کی طرف لڑھک پڑتا ہے ۔ بادشاہ دوبارہ نیچے اترتا ہے اور دوبارہ پتھر کولے کر اوپر چڑھنا شروع کرتا ہے ۔ مگر دوبارہ ایسا ہوتا ہے کہ جب وہ پہاڑ کی چوٹی کےقریب پہنچتا ہے تو پتھر اس کے ہاتھ سے چھوٹ کر نیچے گر جاتا ہے۔ یہی صورت بار بار پیش آتی ہے اور بادشاہ کبھی پتھر کو لے کر چوٹی تک نہیں پہنچ پاتا ۔ اس بنا پر اس کی لعنت بھی اس سے رفع نہیں ہوتی :

In Greek mythology, there is a tragic legend of Sisyphus who was awarded the punishment of rolling a huge stone up a hill to the top. But there was an additional curse on him that just before reaching the top, the stone would constantly roll down and his everlasting labour would begin again and again.

"بالاکوٹ کے معرکہ " کے بارے میں ایک مسلمان مصنف لکھتے ہیں کہ " اس معرکہ میں وہ پاک نفوس شہید ہوئے جو عالم انسانیت کے لیے رونق تھے ۔ انسانیت اور اسلام کے باغ کا ایسا عطر مجموعہ صدیوں سے تیار نہیں ہوا تھا، اور جو ساری دنیا کو معطر کرنے کے لیے کافی تھا۔ 24 ذو القعدہ 1246 کو وہ بالاکوٹ کی مٹی میں مل گیا۔ مسلمانوں کی نئی تاریخ بنتے بنتے رہ گئی "۔

 موجودہ زمانہ میں جو بڑی بڑی مسلم تحریکیں اٹھیں ، ان کے احوال پڑھیے تو تقریبا ً بلا استثناء ایک کے یہاں یہی لکھا ہوا ملے  گا کہ ہم تو کامیابی کی چوٹی کے بالکل قریب پہنچ گئے تھے۔ مگرعین وقت پر فلاں شخص کی سازش نے سارا معاملہ بگاڑ دیا اور کفر و الحاد کا قلعہ فتح ہوتے ہوتے رہ گیا۔ ان تحریکوں کا یہ بیان ایک قاری کو اس شبہ میں ڈالتا ہے کہ کہیں موجودہ زمانے کے مسلم لیڈروں کا معاملہ وہ تو نہیں جو یونانی دیو مالا میں سیسی فس کا بتایا گیا ہے ۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom