ٹریفک کا سبق

صحابی رسول ابوذرغفاری(وفات 31 ھ) کہتے ہیں: وَمَا يُحَرِّكُ طَائِرٌ جَنَاحَيْهِ فِي السَّمَاءِ إِلَّا أَذْكَرَنَا مِنْهُ عِلْمًا(مسند احمد، حدیث نمبر21361)۔ یعنی ایک چڑیا بھی فضا میں اپنے پروں کو پھڑپھڑاتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے ہم کو ایک علم کی یاد دلاتے تھے۔دوسرے الفاظ میں، آپ ہمیں ہر چیز سے سبق سکھایا کرتے تھے۔حقیقت یہ ہے کہ کائنات میں انسان کے لیےلرننگ کے بے شمار آئٹم ہیں ، جن کے ذریعے انسان اپنے خالق کو پہچان سکتا ہے، اور اپنا انٹلکچول ڈیولپمنٹ کرسکتا ہے۔

مثلاًمولانا فرہاد احمد (پیدائش 1984)آج کل بائیک سے آفس آتے جاتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ٹریفک رول سے ہم زندگی کے لیے بہت سے سبق اخذ کرسکتے ہیں۔مثلاًجب آپ بائیک چلارہے ہوتے ہیں تو راستے میں اسپیڈ بریکر آتے ہیں، ریڈ سگنل ملتے ہیں،وغیرہ۔ یہ سب چیزیں آپ کو یاد دلاتی ہیں کہ یہ سڑک آپ کی نہیں ہے۔ یہاں آپ کو گورنمنٹ رول کو فالو کرنا ہے، رول کی خلاف ورزی کرنے پر آپ کو فائن لگ سکتا ہے ۔آپ کا یا کسی دوسرے کا ایکسیڈنٹ ہوسکتا ہے۔ اسی لیےراستے میں جگہ جگہ بورڈ لگا رہتا ہے: ساودھانی ہٹی درگھٹنا گھٹی۔

 یہی معاملہ زندگی کا بھی ہے، یہاں ہر دم کوئی نہ کوئی ’’اسپیڈ بریکر ‘‘ اور’’ریڈ لائٹ ‘‘ آتی ہے۔ یہ چیزیں بتاتی ہیں کہ اس دنیا کا ایک خالق ہے۔ یہاںاپنی خواہش پر چلنے کے بجائے آپ کو خالق کا رول فالو کرنا ہے۔اور ہر وقت ساودھان یعنی الرٹ رہ کر زندگی گزارنا ہے۔ورنہ زندگی کے سفر میں طرح طرح کے ڈسٹریکشن آئیں گے، جو آپ کو صراطِ مستقیم سے دور کردیں گے۔

راستے پر گاڑی چلانے والے ایک ڈرائیورکا دھیان ہروقت اسٹریٹ لائٹ پر رہتا ہے۔ تاکہ جب ریڈ سگنل ہو تو وہ رک جائے اورگرین سگنل ہو تو وہ اپنی گاڑی آگے بڑھائے۔ ہم کواسی طرح زندگی کی گاڑی چلانی ہے۔ غفلت کی زندگی گزارنے سے ہر ممکن طور پر اپنے آپ کو بچانا ہے، اور مواقع کو اویل کرنے کے لیے صبرکا طریقہ اختیار کرنا ہے۔ یہ اسی وقت ممکن ہے، جب کہ آپ غفلت اور ڈسٹریکشن سے بچ کر زندگی گزاریں۔ (ڈاکٹر فریدہ خانم)

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom