اجتہاد کیا ہے

ابن الہمام الحنفی نے اجتہاد کی تعریف ان الفاظ میں کی ہے:بَذْلُ الطَّاقَةِ مِنَ الْفَقِيهِ فِي تَحْصِيلِ حُكْمٍ شَرْعِيٍّ عَقْلِيًّا كَانَ أَوْ نَقْلِيًّا قَطْعِيًّا كَانَ أَوْ ظَنِّيًّا(الاجتہاد فی مناط الحکم الشرعی، بلقاسم بن ذاکر، صفحہ 32)۔ یعنی، فقیہ کا کوشش کرنا، کسی شرعی حکم کو حاصل کرنے کے لیے ، خواہ وہ عقلی ہو یا نقلی، قطعی ہو یا ظنی۔ 

بظاہر یہ تعریف ایک وسیع تعریف ہے، لیکن یہ زیادہ واضح تعریف نہیں ہے۔اجتہاد کی اصل یہ ہے کہ جہاں پر شرعی حکم براہ راست طور پر قابل انطباق نہ ہو، وہاں پر حالات کی رعایت کرتے ہوئے شرعی اصولوں سے استنباط کے ذریعہ راستہ نکالا جائے۔ اصل کے اعتبار سے اجتہاد اصولی مسائل میں ہوتا ہے۔ مگر عملی طور پر ہمارے فقہاء کی زیادہ توجہ فروعی مسائل میں اجتہاد تک محدود ہوگئی۔ اس وجہ سے وہ آیات و احادیث سے اس قسم کا اجتہاد کرنے سےغافل رہے، جس کا اثر زیادہ وسیع اور دور رس ہوتا ہے ۔ 

مثلا ً قرآن کی ایک آیت ہے:يَا قَوْمِ ادْخُلُوا الْأَرْضَ الْمُقَدَّسَةَ الَّتِي كَتَبَ اللَّهُ لَكُمْ وَلَا تَرْتَدُّوا عَلَى أَدْبَارِكُمْ فَتَنْقَلِبُوا خَاسِرِينَ (5:21)۔یعنی، اے میری قوم، اس پاک زمین میں داخل ہوجاؤ جو اللہ نے تمہارے لیے لکھ دی ہے۔ اور اپنی پیٹھ کی طرف نہ لو ٹو ورنہ نقصان میں پڑجاؤ گے۔ 

کچھ لوگ اس آیت کو حضرت موسی علیہ السلام کے زمانے کے ساتھ خاص مانتے ہیں۔ مگر یہ بلاشبہ ایک جذبات پر مبنی اجتہاد ہے۔ کیوں کہ آیت کے الفاظ عام ہیں تو خاص کرنے کی دلیل اس سے نہیں نکلتی۔قرآن کی اس آیت کے بارے میں موجودہ دور کے علما صحیح اجتہادی اسپرٹ سے محروم ہوگئے ہیں۔ ان میں سے کچھ علما اس حد تک گئے ہیں کہ انھوں نے فلسطین کے معاملے میں خودکش حملے کو جائز قرار دے دیا ہے۔ یہ صرف غلو نہیں ہے، بلکہ وہ حرام کو حلال قرار دینے کے ہم معنی ہے، یہ سنگین غلطی اس لیے ہوئی کہ علما نے اسرائیل کے مسئلے کو ایک مستثنیٰ مسئلہ قرار دے دیا۔

قرآن کی اس مذکورہ آیت کومنسوخ سمجھنا، یا اسے حضرت موسی کے زمانے سے مخصوص قرار دینا، بلاشبہ ایک بے کمزور تفسیر ہے۔ اس لیے کہ قرآن یا حدیث میں اس کی کوئی صحیح دلیل موجود نہیں۔

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion