فارمل ایجوکیشن، اِنفارمل ایجوکیشن

موجودہ زمانے میں مختلف رہ نماؤں نے بڑے بڑے ادارے بنائے۔ اُن کا خیال تھا کہ وہ اِن اداروں میں اپنے نوجوانوں کو تربیت دے کر ایک نئی نسل بنا سکیں گے۔ مگر یہ تمام خواب منتشر ہو کر رہ گئے۔ کوئی بھی ادارہ مطلوب نئی نسل کو وجود میں لانے کا ذریعہ نہ بن سکا۔ ایسا صرف اِس لیے ہوا کہ یہ منصوبہ غیر فطری تھا، اور کوئی بھی غیر فطری منصوبہ اِس دنیا میں کبھی کامیاب ہونے والا نہیں۔

تعلیم کی دو قسمیں ہیں— فارمل ایجوکیشن (formal education)، اور اِنفارمل ایجوکیشن (informal education)۔ فارمل ایجوکیشن وہ ہے جو وقت کے منظّم اداروں میں باقاعدہ نصاب کے تحت دی جاتی ہے۔ اِنفارمل ایجوکیشن سے مراد تعلیم کے وہ غیر رسمی ذرائع ہیں جو ادارے سے باہر اپنا کام کرتے ہیں۔ مثلاً لٹریچر اور تربیت بذریعہ صحبت، وغیرہ۔

صحیح یہ ہے کہ فارمل ایجوکیشن کو تعلیم برائے تعلیم (education for the sake of education) کے اصول پر چلایا جائے۔ اور جہاں تک ذہن سازی یا افراد سازی کا معاملہ ہے، اُس کو اِنفارمل ایجوکیشن کے ذریعے انجام دیا جائے، ایجوکیشن کے یہ دونوں ذرائع ہر اعتبار سے، ایک دوسرے سے بالکل الگ ہیں۔ الگ الگ رکھ کر ہی اُن کو بخوبی طورپر انجام دیا جاسکتا ہے۔ اگر دونوں کو یک جا کردیا جائے تو دونوں میں سے کسی ایک کے بھی تقاضے پورے نہ ہوں گے، اور نتیجہ یہ ہوگا کہ دونوں میں سے کسی ایک کا بھی مطلوب فائدہ حاصل نہ ہوسکے گا۔موجودہ زمانے میں اِنفارمل ایجوکیشن کے ذرائع بہت بڑھ گئے ہیں۔ لیکن اِن بڑھے ہوئے ذرائع کا استعمال ذہن سازی یا افراد سازی کے لیے نہ ہوسکا۔ اِس کا سبب یہ ہے کہ یہ کام صرف اُس وقت انجام پاتا ہے، جب کہ ایک اعلیٰ صلاحیت کا انسان ایک قربانی دے، وہ یہ کہ وہ شہرت اور قیادت کے اسٹیج کو چھوڑ دے اور ایک مقام پر بیٹھ کر اپنے آپ کو ہمہ تن افراد سازی کے خاموش کام میں لگا دے۔ موجودہ زمانے کے رہ نماؤں نے یہ قربانی نہیں دی، اِس لیے اِنفارمل ایجوکیشن کا کام بھی اعلی امکانات کے باوجود موثر طورپر انجام نہ پاسکا۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom