فل اسٹاپ نهيں
تاریخ میں بے شمار ایسی مثالیں ملتي ہیں، جب کہ ایک مرد یا عورت کو کوئی حادثہ پیش آیا هو اور اس حادثہ نے اس کو بظاہر معذور (disabled) بنا دیاهو۔ لیکن اس انسان نے اپنی زندگی کی ری پلاننگ کی اور اپنے عمل سے یہ ثابت کیا کہ اگر چہ بظاہر وہ ایک معذور انسان ہے، لیکن وہ ایک اور پہلو سے پوری طرح ڈفرنٹلی ایبلڈ انسان (differently abled person)ہے۔ اس حقيقت کو معروف سائنٹسٹ اسٹیفن ہاکنگ(1942-2018) کی مثال سے ہم سمجھ سکتے ہیں۔واقعه یہ ہے کہ اس دنیا میں انسان کا سفر کبھی رکتا نہیں۔ اگر اس کی پہلی پلاننگ نتیجہ خیز ثابت نہ ہو تو وہ دوسری پلاننگ (re-planning) کے ذریعہ اپنے آپ کو کامیاب بنا سکتا ہے۔ بشرطیکہ وہ ہررکاوٹ کے بعد اپنے سفر کو از سر نو جاری رکھنے کا آرٹ جان لے۔