خبرنامہ اسلامی مرکز- 278

1۔ میں نے مولانا صاحب سے کیا سیکھا: مولانا وحیدالدین خاں صاحب سے میں نے وہ سب سیکھا جو کسی اور سے نہ سیکھا۔مولانا صاحب جیسی ہستی سےکاش بہت پہلے ہی تعارف ہوجاتا تو تعصبات اور فرقہ واریت اور مذہبی ظاہر پرستی میں اپنے قیمتی ایام ضائع نہ کرتا۔خیر اللہ تعالیٰ کااحسان ہے کہ اس نے مولانا وحیدالدین خاں کی شکل میں عظیم رہنما اور غیر معمولی شخصیت سے ملاقات کروا دی۔ مولانا صاحب کو دیکھ کر خیال آتا ہے کہ اصحاب رسول اور انبیاء کرام کا خشیت الٰہی اور معرفت کا کتنا عظیم لیول ہوگا۔مولانا صاحب کے بارے میں سب سے پہلے جناب ابویحییٰ صاحب (ادارہ انذار)نے بتایا تھا۔اس کے بعدمیں نے مولانا کی پہلی تقریر انٹرنیٹ پر سنی اور پہلی کتاب 2017 میں پڑھی۔ پھرمولانا کے ہی ہو کر رہ گئے۔اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مولانا کو میری زندگی میں شامل کر دیا۔

میں لفظوں میں کیسے بتاؤں کہ مولانا صاحب نے میری زندگی میں کیا تبدیلی پیدا کی ہے۔ مولانا کی بدولت— دین کی اصل روح اور حقیقت سے آشنائی ہوئی ثمثبت انداز فکر اور معرفت الٰہی کو سمجھنے میں مدد ملیثزندگی کی بے ثباتی اور موت کی حقیقت آشکار ہوئی ثعام مذہبی فکر سے اعراض اور اصل اسلام کی پہچان ہوئی ثقرآن سے تعلق اور اس کو بنیادی اور مرکزی حیثیت دینے میں مدد ملی ثاس حقیقت کا ادراک ہوا کہ ایمان و اخلاق اور تزکیہ نفس ہی نجات کا اصل ذریعہ ہے ثمالک کے تخلیقی منصوبہ کا فہم حاصل ہوا ثصبر و شکر کی اہمیت اور اصل روح سے آشنائی ہوئی ثانفس و آفاق کی نشانیوں اور کائنات میں تدبر اور تفکر کرنا پیدا ہوا ثمالک کائنات کی کبریائی اور عظمت کا ادراک ہوا۔خواہش تھی کہ آپ جب کبھی پاکستان آئے تو ضرور ملاقات کا شرف حاصل کروں گا لیکن اس فانی دنیا میں یہ خواہش پوری نہ ہوسکی۔ان شاءاللہ رب العالمین جنت میں یہ موقع ضرور دے گا۔(طارق سلیم، گورنمنٹ ہائی سکول،ضلع پاک پٹن)

2۔ 3 مئی 2022  کو سی پی ایس سہارن پور نے اپنے سینٹر پیس ہال میں عید ملن پروگرام کا انعقاد کیا تھا، جس میں سماجی اور سیاسی اور بیوروکریسی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔ ان تمام لوگوں کو سہارن پور ٹیم کی جانب سے بطور عید گفٹ دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ اسی طرح 25 مئی 2022 دہلی لیلا پیلیس میں ڈاکٹر اسلم کو امن و شانتی کے میدان میں کام کرنے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ دینے کے لیے مرکزی وزیر مسٹر انوراگ ٹھاکر آئے تھے۔ ان کو اور دوسرے مہمانوں کو دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ تمام لوگوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا، اور کتابیں پڑھنے کا وعدہ کیا۔

3۔کتاب میلہ (Book Fair) حصولِ علم و معلومات کا وسیلہ ہے۔یہاں پر علم اور مطالعہ سےدلچسپی رکھنے والے لوگ آتے ہیں۔ اس لیے مولانا وحید الدین خاں صاحب ہمیشہ سی پی ایس ٹیم کوبک فئر میں شرکت پر ابھارا کرتے تھے۔اس کا نتیجہ ہے کہ سی پی ایس انٹرنیشنل ہمیشہ نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر منعقد ہونے والے بک فئر میں شریک ہوتا رہا ہے۔ مثلا 3-6 نومبر 2021 کو شارجہ میں انٹرنیشنل بک فئر لگا تو اس میں گڈورڈ بکس نے شرکت کی۔

چنئی بک فئر: مولانا اسرار الحسن عمری (چنئی)کے مطابق، چنئی بپاسی (BAPASI) کے زیرِ اہتمام منعقد 45 واں بک فئر 16فروری 2022 کو شروع ہوا اور 6 مارچ 2022 کو اختتام پذیر ہوا۔ اس بک فئر میں چنئی گڈورڈ تقریباً دس سالوں سے حصہ لے رہا ہے۔ اس بار گڈورڈ کو چنئی BAPASI کی ممبرشپ بھی حاصل ہو گئی ہے۔ اس سال بک فئر میں تقریباً آٹھ سوپبلشرز نے حصہ لیا۔ بک فئرآنے والی پبلک کی تعداد پندرہ لاکھ تک بتائی جارہی ہے۔ اس بک فئر سے پتا چلا کہ جہاں لوگوں میں ڈیجیٹل کتابوں کا رجحان بڑھا ہے، وہیںلوگوں کی کثیر تعداد ہارڈ کاپی میں مطالعہ کرنا پسند کرتی ہے۔ اس مرتبہ سی پی ایس چنئی نے تمل زبان میں دو کتابیں ریلیز کیں: تمل ترجمۂ قرآن کا روائزڈ ایڈیشن اور گاڈ ارائزز کا تمل ترجمہ۔ پبلک نے دونوں کتابوں کو بہت پسند کیا۔ بہت سے لوگوں کو ہم نے یہ کتابیں بطور تحفہ بھی پیش کیں۔ اس سال ہمارے اسٹال پر جو لوگ آئے ان میں ایک معروف نام تامل اور ملیالم ٹی وی ایکٹریس مز شبانہ شاہجہاں ہیں۔ انھوں نے کچھ کتابیں خریدیں، مثلاً لیڈنگ اے اسپریچول لائف۔ اس کے علاوہ ان کو پرافٹ آف پیس بطور تحفہ دی گئی۔ اس کتاب میلے سے یہ احساس بڑھا کہ الرسالہ مشن کی تمام کتابوں کا تمل ترجمہ ہم کو جلداز جلد کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم کو اس کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔

لکھنؤ بک فئر:سی پی ایس ٹیم نے لکھنؤ بک فئر (23rd Sep to 2nd Oct 2022) میں شرکت کی۔ مولانا سید اقبال عمری (چنئی)، خطیب اسرار الحسن عمری (چنئی)اور مسٹر آصف خان (کانپور) اسٹال کا انتظام سنبھالا۔ یہاں بھی کافی تعداد میں پبلک نے اسٹال وزٹ کیا، اور قرآن و دیگر دعوتی لٹریچر لے کر گئے۔یہاں انگریزی کتابوں کی بہت ڈیمانڈ تھی۔اس کے علاوہ دوسرے مقامات پر ہونے والے بک فئر میں سی پی ایس انٹرنیشنل کی مختلف ٹیموں نے حصہ لیا۔ مثلاً سی پی ایس پاکستان نے پاکستان کے اندر جن بک فئر میں حصہ لیا، وہ یہ ہیں:اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی بک فئر اسلام آباد (14-18 دسمبر 2021)، جی سی یونیورسٹی بک فئر (20-23 دسمبر 2021)، انٹرنیشنل بک فئر کراچی (30 Dec'21 to 3 Jan'22)، پریمیر بک فئر لاہور (11-13 مارچ 2022)، فیصل آباد اگریکلچر یونیورسٹی بک فئر (27-31 مارچ 2022)، لاہور بک فئر (12-15 مئی 2022)، بک فئر مجلس ترقی ادب، لاہور (11-14 اگست 2022)۔اس کے علاوہ ایریزونا (یو ایس) میں 11-13 مارچ 2022 کو ایک بک فئر لگا۔ اس میں سی پی ایس امریکا نے شرکت کی۔ ان تمام بک فئرمیں آنے والے لوگوں کو جن موضوعات پر کتابیں تقسیم کی گئیں ، وہ ہیں معرفت خدا، امن عالم اور دعوت الی اللہ، وغیرہ۔

4.  I am, Muhammad Sohaib From England, and I am a Physiotherapist here. Every day I watch Maulana Wahiduddin khan's videos. I learned many things. Please upload the video at least once a week, and your Background Islamic tone is very effective and heart-touching. Please include this background tone in every Video. Thanks

5.  I pray for you and send my best wishes regarding this magnificent deed of Tableegh e Deen. Undoubtedly the youngsters of today direly need to understand the Almighty's message, the Quran, through the books of Maulana Waheedudin Khan. (Muhammad Rafique [qrafi*****@yahoo.com])

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom