مہدی کی پہچان

مہدی جب ظاہر ہوگا تو اس کی پہچان کیا ہوگی۔ یہ پہچان حدیث کے مطابق، خود اس کے لقب میں موجود ہے۔ مہدی صرف ایک لقب ہے، وہ اُس کا اسمِ ذات نہیں۔ مہدی کا لفظی مطلب ہے— ہدایت پایا ہوا شخص (guided person)۔ مہدی کا لفظ منفی معنیٰ میں نہیں ہے، بلکہ وہ مثبت معنیٰ میں ہے۔ اِس اعتبار سے مہدی کا لفظی مطلب ہوگا— صحیح ہدایت پایا ہوا شخص (rightly guided person

حدیثِ رسول سے معلوم ہوتا ہے کہ مہدی کاظہور، فتنۂ دُہیماء (تاریک فتنہ) کے زمانے میں ہوگا۔ اُس وقت تمام لوگ معرفتِ حق کے بارے میں اندھیرے میں پڑے ہوئے ہوں گے۔ ایسے تاریک دور میں معرفتِ حق کی روشنی کسی کو صرف خدا کی خصوصی توفیق سے مل سکتی ہے، یعنی وہبی طورپر، نہ کہ اکتسابی طورپر۔ سیاہ فتنے کے دور میں کوئی شخص نہ بطور خود سچائی کو پاسکے گا اور نہ وہاں دوسرا کوئی شخص موجود ہوگا جو اُس کو سچائی کی روشنی دکھائے۔حقیقت یہ ہے کہ فتنۂ دُہیماء کے دور میں کسی کو صرف خداوند ِ ذوالجلال کی طرف سے ہدایت مل سکتی ہے۔

مہدی کا مہدی ہونا، اپنے آپ میں بتا رہا ہے کہ مہدی کی پہچان کیا ہے۔ وہ پہچان یہ ہے کہ مہدی اپنے ماحول کے برعکس، استثنائی طورپر ایک ہدایت یاب انسان ہوگا، جب کہ لوگ عمومی طورپر ہدایتِ حق سے محرو م ہوچکے ہوں گے—مہدی ایک استثنائی انسان کا نام ہے، اور یہی استثنا وہ چیز ہے جس کے ذریعے پہچاننے والے اس کو پہچانیں گے۔ مہدی نہ خود اپنے مہدی ہونے کا دعویٰ کرے گا، اور نہ آسمان سے یہ آواز آئے گی کہ فلاں شخص مہدی ہے، اس کو مانو اور اس کا اتباع کرو۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom