اسپرٹ، نہ کہ فارم

حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جاء ثلاثۃُ رَہْطٍ إلی بیوتِ أزواج النبیّ صلی اللہ علیہ وسلم یسألون عن عبادۃ النبیّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم، فلمّا أُخبروا کأنہم تقالُّوہا۔ فقالوا: وأین نحن من النبیّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم، قد غفر اللّٰہ لہ ما تقدم من ذنبہ وما تأخر۔ قال أحدُہم: أمّا أنا، فأُصلّی اللیلَ أبداً، وقال اٰخر: أنا أصوم الدہرَ ولا أُفْطِر، وقال اٰخر: أنا أعتزل النسائَ فلا أتزوّج أبداً، فجاء رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فقال: أنتم الّذین قلتم کذا وکذا، أما واللہ إنّی لأخشاکم للّٰہ وأتقاکم لہ، لٰکنّی أصوم وأفطر، وأصَلّی وأرقُد، وأتزوّج النساء، فمن رغب عن سنّتی فلیس منّی (صحیح البخاری، کتاب النکاح، باب: الترغیب فی النکاح

یعنی صحابہ میں سے تین شخص ازواجِ رسول کے گھر پر آئے۔ انھوں نے آپ کی ازواج سے آپ کی عبادت کے بارے میں پوچھا۔ جب اُن کو آپ کی عبادت کے بارے میں بتایا گیا، تو گویا کہ انھوں نے اس کو کم سمجھا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا مقابلہ، اللہ نے آپ کی اگلی اور پچھلی خطاؤں کو بخش دیا ہے۔ اُن میں سے ایک نے کہا: میں تو اپنی رات کو ہمیشہ نماز پڑھنے میں گزاروں گا۔ دوسرے نے کہا: میں ہمیشہ روزہ رکھوں گا۔ اور تیسرے نے کہا: میں ہمیشہ عورتوں سے دور رہوں گا اور کبھی نکاح نہیں کروں گا۔ اِسی دوران رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آگئے۔ آپ نے فرمایا: کیا تمھیں لوگوں نے ایسا اور ایسا کہا ہے۔ میں، خدا کی قسم، تم میں سب سے زیادہ خدا سے ڈرتا ہوں اور تم میں سب سے زیادہ خدا کا تقویٰ رکھنے والا ہوں، لیکن میں روزہ بھی رکھتا ہوں اور روزہ نہیں بھی رکھتا، اور میں قیامِ لیل بھی کرتا ہوں اور سوتا بھی ہوں، اور عورتوں سے نکاح بھی کرتا ہوں۔ پس جو میری سنت سے اعراض کرے، وہ مجھ سے نہیں۔

اِس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ عبادت کا تعلق کیفیت سے ہے، نہ کہ کمیت سے۔ یہی معاملہ روزے کا ہے۔ اللہ کے نزدیک اصل اہمیت روزے کی اسپرٹ کی ہے، نہ کہ اس کے ظاہری فارم کی۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom