خالق کی معرفت

کائنات کے سائنسی مطالعہ معلوم ہوتا ہے کہ مائنڈ باگلنگ سطح پر اس نظام قائم ہے۔ اس کے مطالعہ کا لازمی نتیجہ یہ ہونا چاہیے کہ انسان اس حقیقت کو دریافت کرے کہ اس کائنات کاکوئی پیدا کرنے والا اور چلانے والا ضرور موجود ہے، جو اس بے حد وسیع اور پیچیدہ کائناتی نظام کو انتہائی اعلی درجہ کی حکمت کے ساتھ چلارہا ہے۔ اس کے باوجود انسانی تاریخ کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ انسان جس حقیقت سے سب سے زیادہ ناواقف اور بے خبر رہا ہے، وہ خالقِ کائنات کی معرفت ہے۔ اس حقیقت کو مالک بن دینار تابعی (وفات127ھ) نے درست طور پر ان الفاظ میں بیان کیا ہے:خَرَجَ أَهْلُ الدُّنْيَا مِنَ الدُّنْيَا وَلَمْ يَذُوقُوا أَطْيَبَ شَيْءٍ فِيهَا۔ قَالُوا:وَمَا هُوَ يَا أَبَا يَحْيَى؟ قَالَ:مَعْرِفَةُ اللهِ تَعَالَى (حلية الأولياء،جلد2،صفحہ 357) ۔ یعنی، اہل دنیا دنیا سے چلے گئے، اور اس کی سب سے پاکیزہ چیز کو نہیں چکھا، لوگوں نے پوچھا، وہ کیا ہے، اے ابویحیٰ، انھوں نے جواب دیا:اللہ کی معرفت۔

اللہ کا راستہ صراطِ مستقیم کہلاتاہے، یعنی درست راستہ۔جو انسان صراطِ مستقیم کو پہچان کر اس پر ثابت قدمی کے ساتھ چلتا رہے، وہ گمراہی سے محفوظ رہے گا۔ اس لیے ہر انسان کا پہلا اور بنیادی کام یہ ہے کہ وہ صراط مستقیم اور غیر صراطِ مستقیم کی درست پہچان حاصل کرے۔یعنی صحیح اور غلط کے امتیاز کے ساتھ زندگی کا سفر طے کرے۔ جو شخص اس پہچان سے محروم رہ جاتا ہے، وہ زندگی کے مختلف راستوں میں بھٹکتا رہتا ہے، حالاں کہ وہ اس گمان میں رہتا ہے کہ وہ درست اور مطلوب راستے پر چل رہا ہے۔

جو آدمی معرفت کی منزل تک پہنچنا چاہتا ہے، اس کو سب سے پہلے یہ جاننا چاہیے کہ معرفت کے راستے کا نقطۂ آغاز کیا ہے۔ صحیح نقطۂ آغاز سے اپنا سفر شروع کرنے والا منزل پر پہنچے گا، اور جو شخص صحیح نقطۂ آغاز کی پہچان سے محروم رہے، وہ ہمیشہ مختلف راستوں میں بھٹکتا رہے گا، اور صحیح منزل سے محروم رہے گا۔ آدمی کو اس سے بچنا چاہیے کہ وہ ہر کھلے راستے پر چل پڑے، اور آخر میں اس کا انجام یہ ہو کہ وہ کبھی اپنی منزل مقصود پر نہ پہنچے۔ اس لیے آدمی کو چاہیے کہ وہ اپنے سفر کا آغاز صحیح اور غلط کی پہچان سے شروع کرے اور اس کا سرا خدا کی معرفت ہے۔

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion