طاقت کا خزانہ

انسانی دماغ ایک ناقابلِ یقین نظام ہے۔ اس کی جسامت ایک سنگترہ سے بھی کم ہوتی ہے۔ مگر وہ ایک سکنڈ میں ۸۰۰ یاد داشتیں ریکارڈ کر لیتا ہے ۔ وہ اوسطاً ۷۵ سال تک برابر یہ کام جاری رکھ سکتا ہے ۔

انسانی دماغ میں جو بات بھی پڑتی ہے ، وہ پوری طرح اس کو محفوظ کر لیتا ہے ، اور پھر کبھی اس کے کسی جزء کو فراموش نہیں کرتا۔ خواہ ہم ان تمام معلومات کو شعوری طور پر یاد میں نہ لاسکیں۔تا ہم ہمارے دماغ کے مستقل فائل میں ہر چیز ہر وقت موجود رہتی ہے۔

اگر ایک ایسا کمپیوٹر  بنایا جائے جس کے امکانات انسانی دماغ کے برابر ہوں تواس کا انفراسٹکچر اتنا زیادہ ہو گا کہ وہ ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ جیسی عمارت کو گھیر لے گا ۔ ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ نیو یارک میں ہے اس کی ۱۰۲ منزلیں ہیں اور اس کی اونچائی ۱۲۵۰ فٹ ہے۔ ایسا سپر کمپیوٹر اگر بنایا جاسکے تو اس کو چلانے کے لیے ایک ارب واٹ بجلی کی توانائی درکار ہوگی۔ اس کی لاگت اتنی زیادہ ہوگی جس کا اندازہ کرنا مشکل ہے :

The brain is a fabulous mechanism. About the size of half a grapefruit, it can record 800 memories a second for the average 75 years many of us live, without exhausting itself. The human brain retains everything it takes in and never forgets anything. Even though we don't recall all the information received, everything is on permanent file in our brain. If a computer to match the brain's potential was built, it would occupy space comparable to the size of the Empire State Building (1,250 feet tall) and need 1,000,000,000 watts of electrical power to run. The cost would be equally immense. The mind is one of God's most amazing gifts to man. Yet most people use only a small fraction of their mental ability. For many, the power remains largely untapped.

The Plain Truth, October 1988, p. 29.

یہ دماغ انسان کے لیے اللہ کا ایک انتہائی حیرت ناک تحفہ ہے۔ تاہم بڑے سے بڑاسائنس داں بھی اس کو صرف جزئی طور پر استعمال کر پاتا ہے۔

دماغ کی شکل میں دنیا کی سب سے طاقتور خدائی مشین آپ کے پاس موجود ہے۔ اس کو استعمال کیجئے ، اور پھر کبھی آپ کو ناکامیابی کی شکایت نہ ہوگی۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom