محاسبۂ نفس کیا ہے

میمون بن مہران تابعی (وفات117ھ) کا قول ہے:لَا يَكُونُ الرَّجُلُ تَقِيًّا حَتَّى يَكُونَ لِنَفْسِهِ أَشَدَّ مُحَاسَبَةً مِنَ الشَّرِيكِ لِشَرِيكِه(محاسبة النفس لابن ابي الدنيا:7)۔ یعنی کوئی انسان متقی نہیں ہوسکتا ، یہاں تک کہ وہ اپنے نفس کا اُس سے زیادہ شدت کے ساتھ محاسبہ کرنے والا نہ ہوجائے، جتنا کہ کوئی انسان اپنے بزنس پارٹنر کا محاسبہ کرتاہے۔

محاسبہ کیا ہے۔ مثلاً جب بھی کسی کو ایسا لگے کہ اس کے اندر منفی احساس ( negativity) کی زیادتی ہو رہی ہے ، اس کی ربانیت ( spirituality) میں کمی محسوس ہو رہی ہے یا اس کے اندر خدا سے تعلق (connection) کا احساس نہیں ہو رہا ہے تو اس کو چاہیے کہ وہ فوراً اپنا جائزہ لے ۔ آخر اس سے کیا کمی ہو گئی ہے، کیا غلطی ہو گئی ہے۔ کیا بات ہے کہ اس کا اللہ تعالیٰ سے کنکشن قائم نہیں ہو پارہا ہے۔

 اللہ تعالیٰ سے کنکشن فرشتوں کے ذریعہ قائم ہوتا ہے۔ ذرا بھی آدمی اگر نگیٹو ہو جائے تو فرشتے پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ جیسا کہ حضرت ابو بکر کے واقعہ سے معلوم ہوتا ہے ۔ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے۔ ایک آدمی آیا اور ابوبکر کو برا بھلا کہنے لگا۔ جب وہ برا بھلا کہہ رہا تھا تو آپ مسکرا رہے تھے۔ جب وہ بہت زیادہ برا بھلا کہنے لگا تو ابوبکر نے بھی اس کو کچھ جواب دے دیا۔ رسول اللہ نے جب ابوبکر کا ری ایکشن دیکھا تو آپ وہاں سے جانے لگے۔یہ دیکھ کر حضرت ابوبکر آپ کی طرف بڑھے، اور پوچھا: اے خدا کے رسول، جب اس آدمی نے مجھے برا بھلا کہا تو آپ بیٹھے ہوئے تھے۔ لیکن جب میں نے اس کا جواب دیا تو آپ ناراض ہوگئے اوروہاں سے اٹھ کر جانے لگے۔ ایسا کیوں؟ آپ نے کہا، جب وہ برا بھلا کہہ رہا تھا تو فرشتے اس کا جواب دے رہے تھے۔ لیکن جب تم نے اس کا جواب دیا تو فرشتے وہاں سے چلے گئے، اور شیطان وہاں آگیا۔ اور جہاں شیطان ہو، وہاں پر میں نہیں بیٹھ سکتا (مسند احمد، حدیث نمبر 9624)۔

 جب بھی آپ کو اپنی غلطی کا احساس ہو تو فوراً توبہ کیجیے۔فوراً اپنی اصلاح کیجیے۔ان شاء اللہ، دوبارہ پھر خدا سے کنکشن قائم ہو جائے گا۔(ڈاکٹر فریدہ خانم)

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom