خبرنامہ اسلامی مرکز  287

  • جناب امجد احمد رائچور (ٹرین منیجر، ساؤتھ انڈیا ریلوے) کی سب سے چھوٹی بیٹی مس نشرہ بتول کی شادی کی تقریب 18 اکتوبر 2025 کو گرین پیلس فنکشن ہال، رائچور میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پرسی پی ایس رائچور کی جانب سے ایک قرآنی اسٹال کا اہتمام کیا گیا۔ گلبرگہ سے مولانا فیاض الدین عمری اور حیدرآباد سے مولانا عبدالسلام عمری نے بھی اس میں شرکت کی۔بہت سے مہمانوں نے قرآن کی تقسیم کے اقدام کو پسند کیا، اور مختلف زبانوں میں قرآن کے تراجم اور انگریزی کتابیں وہ لے کرگئے۔ (ظہیرالدین خواجہ، رائچور)
  • شادی کے تعلق سے مسٹرساجد احمد خان( ناگپور ٹیم)نے ایک نہایت سبق آموز تجربہ شیئر کیا ہے، جو کہ حسبِ ذیل ہے۔مسٹر شاہد کا تعلق ناگپور سے ہے، وہ ریلوے میں سروس کرتے ہیں۔انہوں نے اپنا واقعہ بتایا کہ ان کی بیٹی کوکرونا (Corona) سے پہلے HSC تک کھیل کود میں دلچسپی تھی، پڑھنے لکھنے میں زیادہ دلچسپی نہیں تھی۔ لیکن کرونا کے بعد اس کو نہ صرف اپنی پڑھائی میں دلچسپی پیدا ہوئی اور اس نے MBA کیا۔بلکہ اس کو مذہبی کتابوں کے مطالعہ کا بھی شوق پیدا ہوا۔ چنانچہ اس نے ایمیزون (Amazon) سے مولانا وحید الدین خان صاحب کا انگلش ترجمۂ قرآن منگوایا اور اسے پڑھا۔ شاہد صاحب کہتے ہیں کہ قرآن پڑھنے کے بعد اس کی زندگی بالکل بدل گئی۔ اُس کو لگا کہ اگر اس نے قرآن کو ترجمہ کے ساتھ نہیں پڑھا ہوتا تو اس کی زندگی ضائع ہوجاتی ۔ترجمۂ قرآن مکمل کرنے کے بعد اس نے مولانا وحید الدین خاں صاحب کی انگریزی تفسیر منگوا کر پڑھی۔پھر اس کو یہ خیال پیدا ہوا کہ جس طرح قرآن کا ترجمہ پڑھ کر میری زندگی تبدیل ہوئی ہے، تو یہ اس کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اس ترجمۂ قرآن کو ہر انسان تک پہنچائے۔ اس درمیان اس کی شادی طے ہوگئی۔چنانچہ شادی کی پلاننگ کے موقع پر اس نے اپنے والد سے کہا کہ شادی کی غیر ضروری رسومات میں خرچ کرنے سے بہتر ہوگا کہ سارے مہمانوں کے لیے ایک ریٹرن گفٹ کے طور پرہم قرآن تقسیم کریں۔ لہٰذا انہوں نے پلان کیا، اور تمام مہمانوں کے درمیان 350 سے زیادہ تراجم قرآن کے نسخے تقسیم کیے گئے۔ تمام مہمانوں نے شکریہ اور خوشی کے ساتھ قرآن کا ترجمہ لیا۔ ہندی، مراٹھی اور انگریزی تراجمِ قرآن لینے والوں کا یہ تاثر تھا کہ ’’ہم اس کو تلاش کر رہے تھے اور ہم اس کو ضرور پڑھیں گے۔‘‘
  • بین الاقوامی طلبہ کی آمد18 نومبر 2025 کو CPS انٹرنیشنل سینٹر، نئی دہلی میں ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ، حیدرآباد کے بین الاقوامی طلبہ کا ایک گروپ آیا۔ ان کے ساتھ انٹرایکٹو نشست ہوئی، جس میں طلبہ نے اسلام، مولانا وحیدالدین خان کی تعلیمات، اورCPSکے وژن اور سینٹر کی سرگرمیوں کے بارے میں بامعنی تبادلہ خیال کیا۔ پروگرام کے اختتام پر تمام طلبا کو انگریزی ترجمۂ قرآن اور دوسرے تعارفِ اسلام پر مبنی لٹریچر دیے گئے۔
  • قومی یوتھ کنونشنہریجن سیوک سنگھ ایک این جی او ہے، جس کی بنیاد مہاتما گاندھی نے 1932میں رکھی تھی۔ 20 نومبر 2025 کو اس نے وزارت ثقافت، حکومت ہند کے تعاون سے نیشنل یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا ۔ یہ کنونشن اڑیسہ کے پہلے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہری کرشنا مہتاب (1987-1899) کی 125ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے منعقد کیا گیا، جو مجاہد آزادی اور گاندھی وادی رہنما تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر رجت ملہوترا نے CPS انٹرنیشنل، کی نمائندگی کی اور اسلام میں بین المذاہب مکالمے کے اہمیت پر خطاب کیا۔
  • یوتھ سیشن، امریکا12 دسمبر 2025 کو سی پی ایس یو ایس اے نے میساچوسٹس میں وےلینڈ کمیونٹی کے یوتھ گروپ کے ساتھ ایک سیشن منعقد کیا، جس کا موضوع تھااسلام کے بارے میں غلط فہمیاں۔ اس پروگرام کے ذریعے واضح کیا گیا کہ غلط فہمیاں کس طرح آسانی سے ایک ذریعے سے دوسرے ذریعے تک منتقل ہوتی ہیں اور کیسے اس کو دور کیا جاسکتا ہے۔ اسی کے ساتھ یہ رہنمائی بھی کی گئی کہ آپس میں پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے میں خود احتسابی اور غور و فکر کتنی اہمیت رکھتی ہے۔ اس کو صرف دوستانہ ماحول اور باہمی گفت و شنید کے ذریعہ ہی دور کیا جاسکتا ہے، نہ کہ نزاعی ماحول پیدا کرنے سے۔ آخر میں تمام شرکاکو مولانا وحید الدین خاں صاحب کی انگریزی کتاب، قرآنک وزڈم بطور تحفہ پیش کی گئی۔
  • Assalamu Alaikum, I'm Iram. I wanted to send this email to express my heartfelt gratitude to the CPS International for responding so quickly to my query and, from then on, for putting a smile on my face and bringing more clarity to my life through my journey of understanding the true essence of Islam. Sometimes, as a 26-year-old, life can get confused. After my sessions with Ms. Fathima Sarah (Bengaluru), I have genuinely fallen in love with Islam all over again because of its intricacies and how beautifully Allah has created everything to make perfect sense. My love for my Creator and His mercy has grown tremendously, and I pray it only continues to grow, Insha’Allah. I am deeply grateful to Ms. Fathima Sarah and the organization for helping me understand Allah’s creation plan, why we exist, and how much love Allah truly has for us. In a world full of noise and chaos, I’m truly thankful that Allah guided me to discover the true meaning of Islam, hope, and peace. (iram******@gmail.com, on 30 Oct 2025)
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion