دل ایک معجزہ

انسان کے جسم میں بہت سے آرگن (organ) ہیں۔ اِن تمام آرگن کے درست طورپر چلنے سے انسان زندہ رہتا ہے، اور جب یہ آرگن کام نہ کریں تو انسان مرجاتا ہے۔ اِنھیں میں سے ایک آرگن وہ ہے جس کو دل (heart) کہاجاتا ہے۔ دل ایک عجیب آرگن ہے جو گردشِ خون کے نظام کو جسم کے اندر جاری رکھتا ہے:

Organ that serves as a pump to circulate the blood.

دل ایک بے حد پیچیدہ نظام ہے۔ وہ رُکے بغیر مسلسل حرکت کرتاہے۔ اِس حرکت کی رفتار عمر کے لحاظ سے کم یا زیادہ ہوتی ہے۔ ایک بالغ آدمی کے دل کی حرکت اوسطاً 80 بار فی منٹ ہوتی ہے:

The average adult rate is 80 per minute.

دل کی یہ مسلسل حرکت فطری نظام کے تحت آٹومیٹک طورپر رات دن جاری رہتی ہے۔ اگر ایساہو کہ آدمی کو خود اپنے ہاتھ سے اس کو پمپ کرنا پڑے تو زندگی ناممکن ہوجائے۔ اِس کے بعد آدمی کے لیے کسی اور کام کا وقت ہی نہیں رہے گا، حتی کہ وہ رات کے وقت سو بھی نہیں سکے گا، کیوں کہ زندگی کو باقی رکھنے کے لیے رات کے وقت بھی پمپ کرنے کے اِس کام کو جاری رکھنا ہے۔

اس طرح ان گنت فطری نظام ہیں جو انسانی جسم کے اندر اور انسانی جسم کے باہر مسلسل کام کرتے ہیں، اس کے بعد ہی اِس زمین پر انسان جیسی مخلوق کا وجود ممکن ہوتا ہے۔ یہ انتظامات اتنے زیادہ ہیں کہ آدمی اُن کو گن بھی نہیں سکتا۔

اگر آدمی گہرائی کے ساتھ سوچے تو ہر وقت وہ شکر کے احساس میں جینے لگے۔ وہ کامل طورپر غرور اور سرکشی کی نفسیات سے خالی ہوجائے۔ وہ مکمل طورپر ایک متواضع (modest) انسان بن جائے۔ وہ بے اعترافی جیسی چیزوں کا تحمل نہ کرسکے۔ یہی معرفت ہے۔ اسی معرفت کا شعور انسان کو وہ مطلوب انسان بناتا ہے جس کو قرآن میں ربانی انسان کہاگیا ہے۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom