بڑا ظرف

لنڈن جانسن (Lyndon B. Johnson) امریکہ کا ۳۶ واں پریسیڈنٹ تھا۔ وہ ۱۹۰۸ میں پیدا ہوا، ۱۹۷۳ میں اس کی وفات ہوئی۔ وہ چاہتاتھا کہ وہ امریکہ کو عظیم سماج (Great Society) بنائے۔ اس کے لیے اس نے مختلف اقدامات کیے۔ انھیں میں سے ایک ہجرت (immigration) کےقانون میں تبدیلی بھی ہے۔

جانسن نے سب سے زیادہ اہمیت علم اور تعلیم کو دی۔ اس کا کہنا تھا کہ امریکہ کے مستقبل کے بارےمیں ہماری جو امیدیں ہیں اس میں سب سے زیادہ بنیادی اہمیت علم کو ہے :

Learning is the basic to our hopes for America.

 امریکہ بیرونی دماغوں کا استقبال کرتا ہے۔ تاہم اس سلسلے میں جانسن سے پہلے ایک رکاوٹ حائل تھی۔ امریکہ میں سفید فام ماہرین کے داخلے کے لیے نرم قوانین تھے۔ مگر سیاہ فام ماہرین کے داخلے کے سلسلے میں سخت قسم کے قواعد و ضوابط تھے۔ اس کی وجہ سے امریکہ اپنے ترقیاتی عمل میں سیاہ فام ماہرین کو زیادہ استعمال نہیں کر پاتا تھا۔

لنڈن جانسن نے اقتدار میں آنے کے بعد ۱۹۶۵ میں امریکہ کے قانونِ ہجرت میں تبدیلی کر دی۔ اس نے سیاہ فام کے داخلے سے تمام قانونی پابندیاں اٹھا لیں۔ اس نے کہا کہ ہمیں لوگوں کی مہارت کی ضرورت ہے، ہمیں ان کے چمڑے کی ضرورت نہیں:

We need their skills and not their skins

یہ ایک مثال ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس دنیا میں بڑی ترقی حاصل کرنے کے لیے آدمی کو کیا کچھ کرنا پڑتا ہے۔ وہ یہ ہے کہ وہ لوگوں کی صلاحیت کو دیکھے اور بقیہ تمام پہلوؤں کو نظر اند از کر دے۔ جن کا ذہن دوسرے پہلوؤں میں الجھا رہے وہ کبھی لائق افراد کو اپنے گرد جمع نہیں کر سکتے۔

 بڑی کامیابی کے لیے بڑا ظرف درکار ہوتا ہے۔ اس دنیا میں کامیابی کا اصول ایک لفظ میں یہ ہے کہ––––جتنا بڑا ظرف اتنی بڑی کامیابی۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom