بہترانسان

ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی ایک مجلس کے پاس کھڑے ہوئے اور فرمایا:أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِكُمْ مِنْ شَرِّكُمْ؟  فَقَالَ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَقَالَ رَجُلٌ: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ، أَخْبِرْنَا بِخَيْرِنَا مِنْ شَرِّنَا، قَالَ:خَيْرُكُمْ مَنْ ‌يُرْجَى ‌خَيْرُهُ وَيُؤْمَنُ شَرُّهُ، وَشَرُّكُمْ مَنْ لَا ‌يُرْجَى ‌خَيْرُهُ وَلَا يُؤْمَنُ شَرُّهُ (سنن الترمذی، حدیث نمبر 2263)۔ یعنی، کیا میں تم کو تمہارے اندراچھے اور برے شخص کے بارے میں نہ بتائوں۔ آپ نے تین بار یہی بات کہی۔ پھر ایک شخص نے کہا ہاں اے خدا کے رسول، آپ ہم کو ہمارے اچھے اور برے کے بارے میں بتائیے۔ آپ نے فرمایا: تم میں اچھا وہ شخص ہے جس سے اس کے خیر کی امید کی جائے اور جس کے شر سے لوگ سلامت ہوں۔ اورتم میں برا وہ شخص ہے جس سے خیر کی امید نہ کی جائے اور جس کے شر سے لوگ محفوظ نہ ہوں۔

یہ حدیث نہایت واضح طور پر بتاتی ہے کہ اچھا آدمی کون ہے اور براآدمی کون ہے۔ اچھا آدمی وہ ہے جس کے بارے میں پیشگی طور پر یقین کیاجاسکے کہ جب بھی اس سے کسی کاسابقہ پیش آئے گا تو اس کو اس آدمی سے خیر ہی کاتحفہ ملے گا۔ اس سے جن لوگوں کو بھی تجربہ ہوگا درست قول اور نیک عمل ہی کاتجربہ ہوگا۔ کوئی بھی چیز اس کو اس پرآمادہ نہیں کرے گی کہ وہ لوگوں کے ساتھ خیر کے بجائے شرکامعاملہ کرنے لگے۔

ایسے آدمی کے اندر بلا شبہ شربھی چھپا ہواہوتا ہے ۔کیوں کہ اس کو بھی دوسروں کی طرح خلافِ مزاج بات ناپسند ہوتی ہے۔ اشتعال انگیز بات پر اس کو بھی غصہ آتا ہے۔ اس کے اندر بھی نفرت اور عداوت کا طوفان جا گتا ہے ۔ اس کو بھی نقصان اور زیادتی کے مواقع پر تکلیف ہوتی ہے ۔ مگر ان سب کے باوجود وہ اپنی اصولی حیثیت پرقائم رہتا ہے۔

وہ نفسیاتی جھٹکوں کو اپنے اوپر سہتا ہے۔ وہ خود کڑواگھونٹ پی کردوسروں کو میٹھا گھونٹ پلاتا ہے۔ وہ زیادتی کے واقعات کو اللہ کے خانہ میں ڈال دیتا ہے تا کہ وہ ڈسٹریکشن کا شکارنہ ہو، اور کامل یکسوئی کے ساتھ مقصد ِاعلیٰ کے لیے اپنی سرگرمی کوجاری رکھ سکے۔

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom