کنفیوزن کیوں

آپ لوگوں سے بات کریں، تو آپ پائیں گے کہ کوئی آدمی وضوح (clarity) کے ساتھ بات نہیں کررہا ہے۔ ہر ایک کی بات میں کنفیوزن ہے۔ ایسا کیوں ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ ہر آدمی مختلف قسموں کے انسانوں کے درمیان جیتا ہے۔ ہر آدمی مختلف افکار کے جنگل میں سانس لیتا ہے۔ یہ واقعہ ہر آدمی کو کنڈیشننگ کا کیس بنا دیتا ہے۔ اس معاملے میں آدمی کا پہلا کا م یہ ہے کہ وہ اپنا فکری تجزیہ کرکے اپنے آپ کو ڈی کنڈیشنڈ انسان بنائے۔ آدمی جب تک یہ کام نہیں کرے گا، وہ عملاً فکری وضوح میں جینے والا نہیں بن سکتا۔

یہ ہماری اجتماعی زندگی کا ایک لازمی مسئلہ ہے۔ ہر آدمی کی پہلی ضرورت یہ ہے کہ وہ چیزوں کو سارٹ آؤٹ (sort out)کرے، وہ چیزوں کو ایک دوسرے سے الگ کرے۔ وہ سفید کو سیاہ سے الگ کرے، اور سیاہ کو سفید سے الگ کرکے پہچانے۔ ایسے ہی انسان کا نام ڈی کنڈیشنڈ انسان ہے۔ ایسا ہی انسان وہ ہے، جو اس حدیث کا مصداق بنے گا، جس میں دعا کی زبان میں کہا گیا ہے :اللَّهُمَّ أَرِنَا الْأَشْيَاءَ كَمَا هِيَ (تفسیر الرازی،جلد 13، صفحہ 37) ۔ یعنی اے اللہ ، مجھ کو یہ توفیق دے کہ میں چیزوں کو ایز اٹ از (as it is)دیکھ سکوں۔ چیزوں کے بارے میں بے آمیز رائے قائم کروں۔

مثلاً آج کل کے سیاسی حالات پر زیادہ تر لوگ منفی سوچ کے حامل بنے ہوئے ہیں۔ مگر میں، اللہ کے فضل سے، اس فکری برائی سے پاک ہوں۔میں نے معاملے کو گہرائی سے سمجھنے کی کوشش کی تو یہ حقیقت سامنے آئی کہ گزشتہ کئی برسوں سے مسلمانوں نے یہ مہم چلائی تھی کہ ایک خاص سیاسی پارٹی کو شکست دی جائے۔ اس کے نتیجے میں اُس پارٹی کے اندر ایک جوابی ذہن پیدا ہوا۔ جب وہ پارٹی اقتدار میں آئی، تو اس نے اپنے دفاع میں یہ طرزِ عمل اختیار کیا کہ مسلمانوں کو دوبارہ ایسی مخالفانہ تحریک چلانے کا موقع نہ دیا جائے۔

لہٰذا، موجودہ حالات میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ دراصل ایک جوابی کارروائی ہے۔ یہ کوئی اینٹی مسلم تحریک نہیں، بلکہ ایک دفاعی ردِّعمل ہے— جو خود مسلمانوں کی ناعاقبت اندیش سیاسی پالیسی (shortsighted policy)کا فطری نتیجہ ہے۔

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion