مقدمہ

رابرٹ گرین (Robert Greene) ایک امریکن رائٹر ہے۔ اس کی پیدائش 1959ء میں ہوئی۔ وہ دنیا کی پانچ بیسٹ سیلنگ (best selling)کتابوں کا مصنف ہے۔  ایک مختصر ویڈیو میں اس نےاپنی کتاب The Laws of Human Natureکا تعارف کراتے ہوئے اعلیٰ شخصیت کی پہچان یہ بتائی ہے :

I want you to focus not on people’s charming exterior, on their funny words, on their wit, on their charisma. Instead, focus on that deep inner quality, that core, character, because that’s who they really are. Your character is creating what happens to you in life. There’s the famous quote of the ancient philosopher Heraclitus  ‘‘Character is Fate’’.

  لوگوں کی ظاہری جاذبیت، ان کی لطیفہ گوئی، ان کی ظرافت ، ان کے کرشماتی انداز پر آپ توجہ نہ دیں۔ اس کے بجائے، آپ یہ دیکھیں کہ وہ انسان اندرونی خوبی اور اخلاقی کردار کے اعتبار سے کیسا ہے۔ کیوںکہ یہی ایک انسان کے اچھے یا برے ہونے کی حقیقی اور اصل بنیاد ہے ۔ آپ جو کچھ اچھا یا برا عمل کر رہے ہیں، یہ آپ کے کردار کا نتیجہ ہے۔ اس معاملے میں قدیم یونانی فلسفی ہیرکلیٹس کا ایک قول کافی مشہور ہے— کریکٹر قسمت ہے۔

یعنی نتیجہ کے اعتبار سے آپ کا انجام کیا ہوگا، اس کا دار ومدار آپ کےذاتی کردار پر ہے۔ حقیقی انسان وہ نہیں ہے، جو ظاہر میں اچھا ہو، مگر باطن میں برا۔ حقیقی انسان وہ ہے، جس کا باطن اس کے ظاہر سے بہتر ہو۔ وہ ڈبل اسٹینڈرڈ کا حامل انسان نہ ہو۔ کیوں کہ ڈبل اسٹینڈرڈ ہی کا مذہبی نام منافقت ہے۔ اس دنیا میں منافقت سے بری کوئی اور چیز نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر کو یہ دعا سکھائی تھی:اللَّهُمَّ اجْعَلْ ‌سَرِيرَتِي ‌خَيْرًا ‌مِنْ ‌عَلَانِيَتِي، وَاجْعَلْ عَلَانِيَتِي صَالِحَةً (سنن الترمذی، حدیث نمبر 3586)۔ یعنی اے اللہ، میرے باطن کو میرے ظاہر سے بہتر کردے، اور میرے ظاہر کو بھی اچھابنا۔ 

زیر نظر کتاب (تعمیر شخصیت)، جیسا کہ نام سے واضح ہے،مولانا وحید الدین خاں صاحب کے ان مضامین کا مجموعہ ہے جس میں انسانی شخصیت کی تعمیر کے رہنما اصول بتائے گئے ہیں۔

11 مارچ 2023                            ڈاکٹر فریدہ خانم، نئی دہلی

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom