انسانی اَقدار

اسلام کا بنیادی عقیدہ توحید ہے، یعنی ایک خدا کو سب کچھ سمجھنا۔ بقیہ تمام چیزیں اِسی عقیدے کے ساتھ جُڑی ہوئی ہیں۔ عبادت، اخلاق، معاملات، سب کا سرچشمہ یہی عقیدۂ توحید ہے۔ ایک لفظ میں، اسلامی زندگی، خدا رخی زندگی (God-oriented life) کا نام ہے۔

اسلام میں پانچ وقت کی نمازیں فرض ہیں۔ اِن نمازوں کے دوران تقریباً تین سو بار اللہ اکبر کہا جاتا ہے۔ اِس کے علاوہ، بعض نمازوں کے بعد خصوصی تسبیح پڑھی جاتی ہے۔ اِس میں بھی بار بار اللہ اکبر کا ذکر کیا جاتا ہے۔ گویا کہ چوبیس گھنٹے کی پوری مدت میں ایک مسلمان جس بات کا سب سے زیادہ ذکر کرتا ہے، وہ اللہ اکبر ہے۔

اللہ اکبر کا مطلب ہے— خدا سب سے بڑا ہے۔ اِس طرح، اللہ اکبر میں ایک اور چیز اپنے آپ پوشیدہ ہے، وہ یہ کہ خدا کے سوا جو انسان ہیں، وہ سب کے سب برابر ہیں۔ ان میں سے نہ کوئی انسان بڑا ہے اور نہ کوئی چھوٹا:

God is great, and all men and women are equals.

یہ عقیدہ کوئی سادہ عقیدہ نہیں۔ تمام بہترین انسانی اقدار (human values) اِسی سے پیدا ہوتی ہیں۔ جب سب برابر ہیں، تو اِس کا مطلب یہ ہے کہ سب کے حقوق بھی برابر ہیں۔ سب یکساں طورپر اِس قابل ہیں کہ ان کے ساتھ محبت اور خیر خواہی کا معاملہ کیا جائے۔ سب کو یکساں طورپر عزت واحترام کا مستحق سمجھا جائے۔ اپنے اور غیر کے درمیان فرق کئے بغیر، ہر ایک کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے۔

ایک خاندان کے اندر جہاں خونی رشتہ (blood relation) سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے ہیں، وہاں خود بخود سب کے درمیان برابری کا ماحول قائم ہوجاتا ہے۔ اِسی طرح، تمام عورت اور مرد ایک وسیع تر فیملی کے ممبر ہیں۔ اِس بڑے خاندان میں بھی وہی برابری مطلوب ہے جو چھوٹے خاندان کے درمیان پائی جاتی ہے۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom