خبر نامہ اسلامی مرکز - 49

1۔ایسوسی ایشن فار ہیومن افیرس (نئی دہلی) تعلیم یافتہ لوگوں کی ایک تنظیم ہے جس کے صدر ڈاکٹرمکند دویدی اور جنرل سکریٹری ڈاکٹر بھرت کمار ہیں۔ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم کرنے کےلیے ایک مہم شروع کر رہی ہے جس کے تحت مختلف حلقوں سے ایک لاکھ ایسے لوگوں کےدستخط حاصل کیے جائیں گے جو یہ عہد کریں کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے خلاف کسی قسم کا کوئی کام نہیں کریں گے۔ اس عہد نامے سے پہلے اس کے لیے ایک اپیل دس ہزار کی تعدادمیں چھاپ کر پھیلائی جائے گی جس پر پچاس ممتاز اہل علم (Eminent academicians)کے نام ہوں گے۔ مذکورہ تنظیم نے اس اپیل میں صدر اسلامی مرکز کا نام شامل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی، انھیں اس کی اجازت دیدی گئی ۔

2۔ہندی زبان میں اب تک مرکز کی دو کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ انسان اپنے آپ کو پہچان اور ستیہ کی کھوج ۔ اب تیسری کتاب کا ہندی ترجمہ تیار ہو چکا ہے اور ان شاء اللہ بہت جلد چھپ جائے گا ۔ یہ وہی باب ہے جو پیغمبر انقلاب میں" مثالی کر دار " کے نام سےشائع ہوا ہے ۔

3۔الرسالہ کا پیغام خدا کے فضل سے مختلف طریقوں سے عوام تک پہنچ رہا ہے۔ مثال کے طور پر آنند (گجرات) کے کچھ لوگوں نے یہ اہتمام کیا ہے کہ وہ الرسالہ کے مختصر مختصر اقتباس کو گجراتی زبان میں ترجمہ کرتے ہیں۔ اور پھر ہرجمعہ کو ایک اقتباس آنند کی جامع مسجد کے بلیک بورڈ پر لکھ دیتے ہیں۔گجراتی لوگ اس کو بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔

4۔تذکیرالقرآن کی مقبولیت خدا کے فضل سے تیزی سے بڑھ رہی ہے۔حیدرآباد کے ایک  صاحبِ خیر نے تذکیر القرآن کے ایک سوسٹ حاصل حاصل کیے ۔ ہیں تاکہ ان کو لوگوں کے درمیان تقسیم کریں ۔ امریکہ کے کچھ لوگوں نے فرمائش کی ہے کہ پوری تذکیر القرآن ٹیپ پر منتقل کر کے انہیں فراہم کی جائے ۔ اس مقصد کے لیے انھوں نے جدید طرز کا ایک خصوصی

 ریکار ڈر اور اس کا ضروری سامان بطورِ عطیہ مرکز کو دیا ہے تاکہ ریکارڈنگ کا کام بآسانی انجام دیا جاسکے ۔

5۔ولی محمد انصاری صاحب (دھولیہ ) نے اپنے خط مورخہ 23  نومبر میں اطلاع دی ہے کہ انگریزی کتاب گاڈ ارائزز کا مراٹھی ترجمہ مکمل ہو چکا ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ ترجمہ مزید تکمیلی مراحل سے گزر کر اشاعت پذیر ہو سکے۔

6۔پٹنہ میں 14 سے 23 نومبر 1988  تک کتابوں کی نمائش تھی ۔ اس موقع پر محمد صالح صاحب نے اسلامی مرکز کی کتابوں کا اسٹال لگایا ۔ کافی تعداد میں لوگوں نے آکر دیکھا اور دل چسپی کا اظہار کیا۔ کئی لوگوں نے الرسالہ کی خریداری قبول کی ۔

کتا بیں بھی بڑی تعداد میں فروخت ہوئیں ۔ ہندی کتاب میں سب کی سب ختم ہوگئیں ۔ ایک صاحب نے کہا کہ" الرسالہ امریکی ڈالر کی طرح ہے۔ اس کی ویلو ختم ہونے والی نہیں ۔ ہر جگہ اس کی قیمت ہے۔ ہر جگہ اس کے طلب گار موجود ہیں "۔

7۔عربی پریس میں مختلف انداز سے اسلامی مرکز کا تذکرہ شائع ہوتا رہتا ہے۔ مثال کے طور پر قاہره کے اخوانی ماہنامہ "المختار الاسلامی "نے اپنے شمارہ اکتوبر 1988 ( ربیع الاول 1409) میں پیغمبر انقلاب (انگریزی) کا تعارف شائع کیا ہے جس کا عنوان ہے: محمّد نبي الثورة ۔ یہ تعارف ان الفاظ کے ساتھ شروع ہوتا ہے : صدر حديثاً للمفكر الاسلامى المعروف وحید الدین خان کتاب جديد باللغة الانجليزية عن المركز الاسلامي بالهند يقدم فيه اسهاما جديدا في دراسة شخصية الرسول الكريم -

8۔مختلف مقامات سے کثرت سے رپورٹ ملی ہے کہ جو لوگ اپنے بچوں کو انگلش اسکولوں میں پڑھاتے ہیں وہ بچوں کے خارجی مطالعہ کے لیے الرسالہ انگریزی کو پسند کر رہے ہیں۔کیوں کہ اس میں انھیں یہ موقع ملتا ہے کہ اچھی انگریزی زبان میں اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کر سکیں ۔ ہر جگہ الرسالہ کے احباب کو چاہیے کہ وہ ایسے لوگوں تک الرسالہ انگریزی کو پہنچانے کا انتظام کریں جن کے بچے انگلش اسکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ الرسالہ انگریزی ایسے لوگوں کے لیے قیمتی اسلامی تحفہ ہے۔

9۔خلیجی ملکوں میں الرسالہ اردو، انگریزی بڑی تعداد میں جاتے ہیں ۔ نیز دوسرے مختلف طریقوں سے بھی اس کا پیغام پھیل رہا ہے ۔ مثلاً شکیل احمد صاحب انجینیر ایک عرب ملک میں رہتے ہیں۔ انھوں نے بارہ صفحات کا ایک کتابچہ بھیجا ہے ۔ اس سے معلوم ہوا کہ کچھ لوگ الرسالہ کے پیغام کو نئے نئے طریقہ سے پھیلا رہے ہیں۔ انھوں نے الرسالہ کے سائز پر یہ پمفلٹ تیار کیا ہے۔ اس میں الرسالہ کے صفحۂ اول پر شائع ہونے والے چھوٹے چھوٹے مضامین ہیں۔ ہر صفحہ پر تین مضمون جلی حرفوں میں درج ہے ۔ یہ پمفلٹ فوٹو کاپی کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ اس طرح کے کتا بچے تیار کر کے انھوں نے اپنے حلقہ میں لوگوں کے درمیان تقسیم کیے ہیں ۔

10۔آزاد کتاب گھر (جمشید پور) نے اطلاع دی ہے کہ 12 نومبر سے 26 نومبر 1988  تک ٹاٹا کمپنی کے تعاون سے رابندر بھون جمشید پور میں بُک فیر ہوئی جس میں ان کا واحد ار دوکتابوں کا اسٹال تھا ۔ اس موقع پر انھوں نے اسلامی مرکز کی اردو اور انگریزی کتابیں بُک فیرمیں رکھیں جن کو مسلم اور غیر مسلم دونوں نے بڑے اشتیاق اور دل چسپی سے مطالعہ کیا اورکتابیں حاصل کیں ۔ لوگوں کی طرف سے کافی مانگ تھی ۔

11۔ملک کے اندر اور ملک کے باہر بہت سے اخبارات ورسائل ہیں جو برابر الرسالہ کے مضامین نقل کرتے ہیں۔ مثلاً بمبئی کا نقش کو کن ، بنگلور کا سالار ، لاہور کا وفاق، لاہور کا اشراق،بمبئی کا اردو ٹائمز ، وغیرہ ۔ اس طرح الرسالہ کا پیغام مختلف حلقوں میں مسلسل پہنچ رہا ہے۔

12۔لیسٹر ( انگلینڈ )سے ایک سہ ماہی مجلہ شائع ہوتا ہے جس کا نام ہے:

Index of Islamic literature

یہ مجلہ ورلڈ کونسل فار اسلامک ریسرچ (لکسمبرگ) کے تعاون سے شائع ہوتا ہے اور اس میں انگریزی زبان میں شائع ہونے والے لٹریچر کی فہرست دی جاتی ہے۔ اس مجلہ کی جلد 9  نمبر 2 (1989) میں صفحہ 7  پر اسلامی مرکز کی انگریزی کتاب گاڈ ارائزز کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔ یہ مجلہ 55  صفحات پر مشتمل ہے ۔ وہ انگلینڈ میں چھاپ کر ساری دنیا میں بھیجا جاتا ہے ۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom