ایک مثال

 ایک خبر پڑھیے : برطانیہ کے شہرلیسٹر میں پچھلے کچھ عرصہ سے مسلمانوں اور مقامی آبادی کے درمیان مساجد میں لاوڈ اسپیکر پر اذان کے سوال پر کچھ نا خوش گواری چلی آرہی تھی ۔ مقامی عیسائی آبادی اور محکمہ ٔحفظان صحت کا کہنا ہے کہ لاوڈ اسپیکروں اور ایمپلی فائروں کی آواز ایک خاص حد میں رہنی چاہیے۔ جیسا کہ چرچوں کی گھنٹوں کی آواز رہتی ہے ۔ اور یہ کہ کم سے کم فجر کی اذان کے لیے لاوڈ اسپیکر کے استعمال سے احتراز کیا جائے۔ اب لندن کے اخبار ٹائمز کی اطلاع سے معلوم ہوا کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے سلجھ گیا ہے۔ مسلم رہنماؤں اور مقامی حکام نے مل بیٹھ کر طے کر لیا کہ اذان لاوڈ سپیکر پر بدستور ہوتی رہے گی لیکن محدود آواز میں۔ مسلمان فجر کی اذان میں یہ آلہ استعمال نہیں کریں گے۔ اب صرف عشاء کی اذان کے وقت کا معاملہ ہے۔ حکام کہتے ہیں کہ یہ اذان زیادہ سے زیادہ آٹھ بجے دے دی جائے ۔ جبکہ ائمہ کا اصرار ہے کہ اس کا وقت نو سے ساڑھے نو بجے تک ہونا چاہیے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ بھی سلجھ جائے گا (سہ روزہ دعوت ۲۵ جولائی ۱۹۹۰)

مذکورہ واقعہ میں برطانیہ کے مسلمانوں نے جو طریقہ اختیار کیا اس کا نام ایڈ جسٹمنٹ ہے۔ الرسالہ اسی ایڈ جسٹمنٹ کی دعوت دیتا ہے ، مگر وہی مسلمان جو برطانیہ میں ایڈجسٹمنٹ پر راضی ہو جاتے ہیں، انھیں سےجب ہندستان میں ایڈ جسٹمنٹ کی بات کہی جائے تو وہ اس کو ’’ بزدلی‘‘کہہ کر نظر انداز کر دیتے ہیں۔

 یہی ہندستان کے مسلمانوں کا اصل مسئلہ ہے۔ یہ مسلمان باہر کے ملکوں میں جا کر جس طرح رہتے ہیں، اگر اسی طرح وہ ہندستان میں بھی رہنے لگیں تو یہاں کے فرقہ وارانہ مسائل اس طرح ختم ہو جائیں گےجیسے کہ وہ تھے ہی نہیں۔

 ایڈ جسٹمنٹ بزدلی نہیں، ایڈجسٹمنٹ زندگی کا اصول ہے۔ اس کی ضرورت ہر جگہ اور ہر ملک کے لیے ہے ، خواہ وہ مسلم ملک ہو یا غیر مسلم ملک۔ اس کی صورتیں مختلف ہو سکتی ہیں مگر اس کی ضرورت اور اہمیت ہر جگہ یکساں طور پر باقی رہتی ہے۔ ایڈ جسٹمنٹ کے بغیر اس دنیا میں زندگی کی تعمیر ممکن نہیں۔

مزید یہ کہ یہ انداز مدعو کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ دعوت کے بارے میں ہمدردانہ غور کر سکے۔ اس اعتبار سے یہ طریقہ سرا سر حکمت ہے نہ کہ عام معنوں میں صرف ایک مصلحت ۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom