لطیفہ

ابن الرومی (284۔221ھ) ایک شاعر تھا وہ لوگوں کی ہجو کیا کرتا تھا۔ خلیفہ معتضد با للہ کے وزیر ابوالحسن قاسم بن عبداللہ کو ہر وقت یہ ڈر لگا رہتا تھا کہ وہ اس کی ہجو کرکے اس کو عوام میں ذلیل نہ کرے ۔ یہ وزیر بڑا بے رحم تھا۔اس نے اس مسئلے کا یہ حل سوچا کہ اس کے وجود ہی کو ختم کر دیا جائے۔ایک بار جب ابن الرومی وزیر کے دستر خوان پر کھانا کھا رہا تھا،وزیر نےچپکے سے اس کے کھانے میں زہر ڈال دیا۔ ابن الرومی زہرآلو دکھانے کے کچھ لقمے  کھاچکا تو اس کو احساس ہوا۔ وہ فورا ًکھانے سے اٹھ گیا۔ اس کے بعد دونوں میں جو گفتگو ہوئی وہ یہ ہے۔

 وزیر : ابن الرومی ! کہاں جا رہے ہو ۔

 ابن الرومی: جہاں تم مجھ کو بھیجنا چاہتے ہو۔

وزیر : دیکھو وہاں پہنچ کر میرے والد کو میرا سلام پہنچا دینا۔

ابن الرومی: لیکن جہنم سے میرا گزر نہیں ہوگا۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom