Turmoil   یعنی پریشانی

10 فروری 2020 کو میرے آفس کے ای میل پر ایک پاکستانی آڈینس نے یہ پیغام بھیجا— آپ میرے لیے دعا کریں، میں پریشانی میں مبتلا ہوں:

‘‘Pray for me, I am in turmoil.’’

 عجیب بات ہے کہ آج ہی کا واقعہ ہے کہ کسی سے بات کرتے ہوئے میں نےکہا کہ میری زندگی میں ایک ایسی پریشانی پیش آئی، جو شاید میری زندگی کی سب سے بڑی پریشانی تھی۔ حقیقت یہ ہے کہ پریشانی خواہ وہ کتنی بڑی ہو، وہ آپ کو دعا کے لیے ایک پوائنٹ آف ریفرنس دیتی ہے۔ لوگ اس راز کو جانتے نہیں، اس لیے وہ پریشانی کو صرف پریشانی کے خانے میں ڈال دیتے ہیں، پریشانی کو دعا کے خانے میں ڈالنا جانتے ہی نہیں۔ حالاں کہ اگر وہ اس راز کو جانیں، تو ان کے لیے پریشانی ایک عظیم خیر کا سبب بن جائے۔

انسان کی زندگی میں پیش آنے والی پریشانی کا معاملہ پت جھڑ کی طرح کا ہے۔ پت جھڑ کا سبق یہ ہے کہ خالق انسانوں کو آکسیجن کی مسلسل سپلائی کے لیے پرانے پتوں (leaves)کی جگہ فریش اور نئے پتے لا رہا ہے۔ یہی معاملہ انسانی زندگی کا ہے، جس کو اسکاٹش رائٹر سیمویَل سمايلز (1812-1904ء) نے بجا طور پر ان الفاظ میں بیان کیا ہے:

It is not ease, but effort, not facility, but difficulty that makes men. There is, perhaps, no station in life in which difficulties have not to be encountered and overcome before any decided measure of success can be achieved. (Samuel Smiles)

 آسانی نہیں، بلکہ کوشش، سہولت نہیں، بلکہ مشکل، انسان کو بناتی ہے، شاید انسان کی زندگی میں کوئی ایسا پڑاؤ نہیں ہے، جہاں انسان کو مشکلات کا سامنا نہ پیش آئے، اور کامیابی کے فیصلہ کن مقدار کو حاصل کرنے سے پہلے، اس پر غلبہ حاصل نہ کرے ۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom