انتها پسندي

انتها پسندي (extremism)ايك فطري صفت هے۔ يه صفت كسي شخص كے اندر كم هوتي هے اور كسي شخص كے اندر زياده۔اس صفت كا تعميري استعمال دنيا ميں بھلائي پیدا کرتاهے۔ اس كے برعكس جب اس صفت كا غلط استعمال هونے لگے تو دنيا برائي سے بھر جاتي هے۔یعنی انتها پسندانه مزاج كا ايك تعميري پهلو هے اور دوسرا اس كا تخريبي پهلو۔ اس كا تعميري پهلو يه هے كه آدمي اصول كے معامله ميں سخت حسّاس هو، وه دوسروں كے حقوق كے معامله ميں كمي كو گوارا نه كرے، وه حق سے انحراف كو ديكھے تو تڑپ اٹھے۔ وه اپني غلطي كو شديد طورپر محسوس كرتاهو۔ وه اپني كوتاهي كے معامله ميں اس سے زياده شديد هوجتنا كه كوئي شخص دوسروں كي كوتاهي كے معامله ميں شديد هوتا هے۔ يه انتهاپسندي صحت مند انتها پسندي هے۔اس قسم کی انتہا پسندی کا مثبت نام حساسيت ہے۔

انتها پسندي كا دوسرا پهلو يه هے كه وه منفي رخ اختيار كرے۔ وه اپنے اس جذبه كي بنا پر دوسروں سے نفرت كرے۔ وه دوسروں سے لڑنے كے ليے تيار هوجائے۔ وه اصلاح كے نام پر جنگ اور قتل شروع كردے۔ يه انتها پسندي كي قابلِ اعتراض صورت هے۔جب انتها پسندي اس قسم كي منفي صورت اختيار كرلے تو وه عملاً ايك برائي (evil) بن جاتي هے، نه كه كو ئي خير(good)۔اس قسم کی انتہا پسندی کے لیے قرآن اور حدیث میں غلو کا لفظ استعمال کیاگیا ہے۔

حساسيت (sensitivity) انسان كي خاص صفت هے۔ حساسیت، خدا کی ایک عظیم نعمت ہے۔ اگر حساسیت نہ ہو تو آدمی حیوان کے مانند ہوجائے گا۔ بُرائی کو برائی سمجھنے کا مزاج اس کے اندر سے ختم ہوجائے گا۔

انتها پسندي كا مزاج هميشه محاسبه كا مزاج پيدا كرتا هے۔ مگر يه محاسبه اپنے خلاف هوناچاهیے۔ اس كے برعكس، اپني كوتاهيوں سے غافل رهنا اور دوسروں كي كوتاهي پر ان سے لڑائي شروع كردينا سخت گناه هے۔ پهلا كردار اگر ثواب كا مستحق بناتا هے تو دوسرا كردار آدمي كو اس قابل بنا ديتا هے كه اس كی سخت پکڑكي جائے۔

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom