قناعت
شفیق احمد انبالہ والے، دہلی
کہا جاتا ہے کہ مالک دینارؒ ، رابعہ بصریؒ کی خدمت میں آئے۔ دیکھا کہ وہ ٹوٹے ہوئے لوٹے سے وضو کر رہی ہیں۔ پرانی چٹائی کا بستر ہے اور تکیہ کی جگہ اینٹ رکھی ہوئی ہے ۔ افسوس کے ساتھ بولے :
”اے رابعہ ! میری ملاقات دولت مندوں سے ہے ۔ اگر اجازت ہو تو ان سے کہہ دوں ،
رابعہ بصری نے جواب دیا : " کیا ایک ہی خدا سب کو روزی نہیں دیتا ۔ کیا وہ درویشوں کو روزی دینا بھول گیا ہے اور دولت مندوں ہی کی روزی یا درکھتا ہے۔ "
مالک دینار ؒ نے کہا : " نہیں "
رابعہ بصری نے جواب دیا: ’’ پھر اس کو یاد دلانے کی کیا ضرورت ہے۔‘‘