تالیفِ قلب کی ایک مثال
کیرلا کے لوگ (اور اسی طرح پورے جنوبی ہند کے لوگ) بے حد صفائی پسندہیں۔ صفائی ان کے کلچر میں شامل ہے۔ یہاں کے گھراور راستے بے حد صاف ہوتے ہیں۔ آپ اگر اچانک کسی گھر یاکسی بستی میں جائیں تو آپ اس کو ہمیشہ صاف ستھرا پائیں گے۔ وہ گھروں کے اندر جوتا پہننا پسند نہیں کرتے۔ چنانچہ گھر میں داخل ہونے سے پہلے جوتا اتار دیاجاتاہے۔ میں نے یہاں کی ایک مجلس میں اس کا ذکر کرـتے ہوئے پیغمبر ِ اسلام کی یہ حدیث سنائی: الطُّہُورُ شَطْرُ الْإِیمَانِ (صحیح مسلم، حدیث نمبر223)۔ اس کا ترجمہ میں نے اس طرح کیا:
Cleanliness is a part of religion.
لوگ اس حدیث کو سن کر بہت خوش ہوئے۔ ان کے چہرے سے ایسا محسوس ہوا جیسے وہ خوش ہو رہے ہوں کہ خدا بھی ان کی تائید کر رہاہے۔ (ماہنامہ الرسالہ، کیرلاکا سفر، فروری2003)