آتش فشاں
کا سبق

 آتش فشاں زمین یا کسی دوسرے سیارے یا سیارچہ کی پرت سے نکلنے والاگرم مادہ ہے۔ اس سے پگھلی ہوئی چٹان، چٹان کے گرم ٹکڑے، اور گرم گیسیں نکلتی ہیں۔امریکا کے خلائی ادارہ ناسا کی ویب سائٹ پر آتش فشاں (volcano)کی تعریف ان الفاظ میں بیان کی گئی ہے:

A volcano is an opening on the surface of a planet or moon that allows material warmer than its surroundings to escape from its interior. When this material escapes, it causes an eruption. An eruption can be explosive, sending material high into the sky. (accessed on 15.11.21)

آتش فشاں کسی سیارے یا چاند کی سطح پر ایک ایسا دہانہ ہے جو آس پاس سے زیادہ گرم مواد کو اپنے اندر سےخارج ہونے دیتا ہے۔ جب یہ مواد خارج ہوتا ہے تو پھٹنے کا سبب بنتا ہے۔ پھٹنا دھماکہ خیز ہو سکتا ہے، یہ مواد کو آسمان کی جانب اونچا پھینکتا ہے۔انسائی کلوپیڈیا برٹانیکا کے مطابق ، آتش فشاں کاپھٹنا زمین کی طاقت کا ایک ہیبت ناک ظاہرہ ہے:

A volcanic eruption is an awesome display of Earth’s power.

 آتش فشاں قدرتی آفات (natural disasters)میں سے ہے۔اس کے علاوہ چند دوسرے قدرتی آفات یہ ہیں—  جنگل کی آگ، ڈَسٹ اسٹارم، سیلاب، ٹارنیڈو، سمندری طوفان، آتش فشاں، زلزلے یا لینڈ سلائڈ، سونامی،  وغیرہ:

forest fire, duststorms, floods, hurricanes, tornadoes, volcanic eruptions, earthquakes, tsunamis, etc.

یہ قدرتی آفات ماحول پر اس طرح اثر انداز ہوتے ہیں کہ قدرتی وسائل، مالی اور جانی نقصان کا سبب بنتے ہیں۔اس کے سامنے انسان اور اس کی ساری ترقیاں بے بس ہوجاتی ہیں۔ اگر غور کیا جائے تو ان قدرتی تجربات سے یہ سبق ملتا ہے کہ انسان اس دنیا کا ماسٹرنہیں ہے ۔اس دنیا میں انسان کو متواضع (modest) بن کر رہنا چاہیے تاکہ وہ ان تجربات سےسبق حاصل کرنے والا بنے۔

(ڈاکٹر فریدہ خانم) 

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom