تعمیری مشن، غوغائی سیاست

ماہنامہ الرسالہ کے ایک قاری لکھتے ہیں : الرسالہ میرا سب سے محبوب میگزین ہے۔ اس میگزین نے میری زندگی میں جو اہم تبدیلی پیدا کی ہے، وہ یہ ہے کہ میں نے منفی اندازِ فکر کو چھوڑ کر مثبت طرزِ فکر والی زندگی اختیار کی۔ مزید یہ کہ اس کے مطالعے سے ناسازگار صورتِ حال میں بھی جینے کی امید ملتی ہے۔ (محمد اکبر، گلمرگ، کشمیر)

اس واقعے سے اندازہ ہوتا ہے کہ الرسالہ مشن کس قسم کے انسان بنانے کی مہم چلا رہا ہے۔ اللہ کے فضل سے آج ساری دنیا میں بڑی تعداد میں ایسے لوگ پیدا ہوگئے ہیں، جو اس انداز میں سوچتے ہیں، اور دوسروں میں بھی یہی سوچ پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اللہ ان کی کوششوں کو کامیاب کرے۔

کوئی تعمیری مشن غوغائی سیاست سے شروع نہیں ہوتا۔ اسٹریٹ ایکٹوزم سے جو تعمیری مشن شروع کیا جائے، اس کا ناکام ہونا پیشگی طور پر ایک معلوم بات ہے۔ تعمیری مشن ہمیشہ تعمیرِ افراد سے شروع ہوتا ہے۔ تعمیری مشن کے لیے ہائی پروفائل ہرگز کار آمد نہیں۔ تعمیری جدو جہد وہ ہے، جو لوپروفائل (low profile) کے ساتھ شروع کیا جائے۔

تعمیر ِ افراد کا مطلب گویا محل بنانے سے پہلے اس کی اینٹیں تیار کرنا ہے۔ اینٹیں جتنی پختہ ہوں گی، محل بھی اتنا ہی مضبوط بنے گا۔کچی اینٹوں پر کوئی مضبوط محل تعمیر نہیں کیا جاسکتا۔ یہی معاملہ کسی بڑے مشن کی ترقی کا ہے۔ مشن کے معماروں کو چاہیے کہ وہ دھوم دھام کے بجائے افراد کی تعمیر پر طاقت صرف کریں۔ وہ افراد کے اندر گہری فکر پیدا کریں۔ وہ افراد کے اندر پازیٹیو تھنکنگ پیدا کریں۔ وہ افراد کے اندر سطحیت کے بجائے گہرائی کا مزاج بنائیں۔وہ افراد کے اندر غیر جذباتی مزاج بنائیں۔ یہ صلاحیت پیداکریں کہ وہ منصوبہ بند اند از میں کام کرنا سیکھیں۔ وہ خلاف مزاج باتوں پر بھڑکنے سے پاک ہوں۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom