ایک آیت

قرآن کی ایک آیت ہے : يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا ادْخُلُوْا فِي السِّلْمِ كَاۗفَّةً   ۠ ( البقرہ: 208) ایک صاحب نے اس آیت کی تشریح اس طرح کی ہے گویا کہ اس میں مسلمانوں کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ وہ انقلابی جھنڈا لے کر کھڑے ہو جائیں اور تمام دنیا میں اسلام کی مکمل حکومت قائم کر دیں ۔ مگر اس قسم کے "انقلابی مشن" کا اس آیت سے کوئی تعلق نہیں۔ اس آیت کا خطاب فرد مسلم سے ہے ۔ ایک ایک مسلمان سے کہا جارہا ہے کہ تم اپنی زندگی کو خداکے حکم پر ڈھال لو ، تم پوری طرح اسلام کے رنگ میں رنگ جاؤ۔ اس آیت میں فرد کے داخلِ اطاعت ہونے کا ذکر ہے نہ کہ نظام ِحکومت کو داخل ِاطاعت کرنے کا ۔

عربی میں ایک لفظ اُدخلوا (پیش کے ساتھ) ہے۔ دوسرا لفظ أَدخلوا (زبر کے ساتھ )ہے۔ سورۃ البقرہ ( 208) میں پہلا لفظ ہے ، اور سورۃ المومن (46) میں دوسرا لفظ ۔ اُدخلوا کے معنی ہیں داخل ہو جاؤ۔ اور أَدخلوا کے معنی ہیں داخل کرو۔ بالفاظ دیگر، پہلے لفظ کا خطاب اپنے آپ سے ہے، اور دوسرے لفظ کا خطاب دوسروں سے ۔ سورہ البقرہ کی مذکورہ آیت میں اُدخلوا( پیش کے ساتھ ، نہ کہ زبر کے ساتھ) ہے۔ یعنی اس آیت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ لوگوں کو مکمل اسلام میں داخل کرو۔بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ تم خود بحیثیت ایک فرد کے پوری طرح اسلام کے اندر آجاؤ۔

شیخ الہند مولانا محمود حسن صاحب نے اس آیت کا ترجمہ اس طرح کیا ہے : "اے ایمان والو ، داخل ہو جاؤ اسلام میں پورے"۔ اور اس کی تشریح ان الفاظ میں کی ہے : "اسلام کو پورا پورا قبول کرو۔ یعنی ظاہر و باطن اور عقیدہ و عمل میں صرف احکام اسلام کا اتباع کرو ۔ یہ نہ ہو کہ اپنی عقل یا کسی دوسرے کے کہنے سے کوئی حکم  تسلیم کرو، یا کوئی عمل کرنے لگو۔ سو اس سے بدعت کا قلع قمع مقصود ہے ۔ کیوں کہ بدعت کی حقیقت یہی ہے کہ کسی عقیدہ یا کسی عمل کو کسی وجہ سے مستحسن سمجھ کر اپنی طرف سے دین میں شمار کر لیا جائے ۔ مثلاً نماز اور روزہ جو کہ افضل عبادات ہیں ، اگر بدون حکم شریعت کوئی اپنی طرف سے مقرر کرنے لگے ، جیسے عید کے دن عید گاہ میں نوافل کا پڑھنا یا ہزارہ       روزہ رکھنا، یہ بدعت ہوگا ۔ خلاصہ ان آیات کا یہ ہوا کہ اخلاص کے ساتھ ایمان لاؤ اور بدعات سے بچتےرہو "۔صفحہ 40

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom