حج کا سبق

قرآن میں اسلام کےایک رکن حج کا بیان ہے۔ اس کے تحت ایک بات یہ بیان کی گئی ہے:لِيَشْهَدُوا مَنَافِعَ لَهُمْ (22:28)۔ یعنی تاکہ وہ اپنے فوائد کو آنکھوں سے دیکھیں:

So that they may witness its benefit for them.

تفاسیر میں منافع کا مختلف مطلب بیان کیا گیا ہے:التجارۃ، منافع الآخرۃ، منافع الدارَین، مناسک، مغفرت، خیر و برکت، وغیرہ۔ اس کا ایک اور معنی بھی ہوسکتا ہے— تاکہ وہ اپنی آنکھوں سے  زندگی کے مختلف میدانوں میں کام آنے والے مفید طریقے کا مشاہدہ کریں۔

مکہ میں وہ مفید طریقہ کیا ہے۔ رسول اللہ نے جب مکہ فتح کیا تو اس وقت کعبہ ابراہیمی تعمیر کے بجائے مشرکین مکہ کی بنیاد پر قائم تھا۔ سیرت کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے کعبہ کی عمارت میں مشرکین کی تعمیر کوباقی رکھا(صحیح البخاری، حدیث نمبر 1507)۔ اور یہ عمارت آج تک اسی طرح حطیم اور کعبہ کی چوکور عمارت کی شکل میں قائم ہے۔ اس طریقِ کار کو موجودہ دور کی اصطلاح میں پریکٹکل وزڈم کہا جاسکتا ہے، یعنی کوئی چیز عملی طور پر ناممکن ہو تو اس کو ترک کرکے ممکن طرزِ عمل کو اختیار کرنا:

If some principle is not practical or workable, it should be modified as per the situation’s circumstances.

یہ صرف حج یا کعبہ کی بات نہیں ہے۔ یہ زندگی کا اصول ہے۔مثلا ً اکثرعورت و مرد شادی کے معاملے میں معیار پسند ہوتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کو ایسا زوج ملے جو ان کاآئڈیل ہو۔ مگر اس دنیا میں ایسا ہونا ممکن نہیں۔اگر ایک اعتبار سےآئڈیل ہو گاتو دوسرے اعتبار سے وہ مس میچ ہوگا۔ اس مسئلہ کا حل امریکن رائٹر مزسائمن ایلکلیز ( Simone Elkeles, b. 1970)نے ان الفاظ میں بیان کیا ہے کہ ہم سب مس میچ جوڑے ہیں، جو حقیقت میں ایڈجسٹ کرتے ہیں:

We're all a bunch of mismatched couples — that keep adjusting to the situation.

 زندگی کے ہر معاملے میں ایسا ہوتا ہے کہ کوئی چیز جزئی اعتبار سے ہمارے مطابق ہوتی ہے، لیکن  کچھ دوسرے پہلوؤں سے وہ نا موافق ہوتی ۔ ایسے موقع پر پریکٹکل وزڈم یہ ہے کہ ناموافق پہلوؤں کے ساتھ ٹکراؤ کا طریقہ اختیار کرنے کے بجائے ایڈجسٹمنٹ کا راستہ اختیار کیا جائے۔ (ڈاکٹر فریدہ خانم)

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom