خبرنامہ اسلامی مرکز — 249

1۔ 12 نومبر2016 کو ایم سی کے ایس یوگا ودّیا پرانک ہیلنگ ٹرسٹ (MCKS Yoga Vidya Pranic Healing Trust)کی جانب سے تھیاگراج اسٹیڈیم، دہلی میں امن اور باہمی ہم آہنگی کے موضوع پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر سی پی ایس ممبر مسٹر رجت ملہوترا نے صدر اسلامی مرکز کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ صدر اسلامی مرکز کے پیغام کو مذہبی رہنماؤں اور شرکاء نے کافی پسند کیا۔

2۔ 13 نومبر 2016کو کامٹی میں ایک شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس میں محمد یونس لٹیانی صاحب (بھوپال) نے مدعوین کے درمیان اردو، ہندی، انگریزی اور مراٹھی قرآن مجید کے نسخے اور دیگر دعوتی لٹریچر تقسیم کیے۔ ناگپور و کامٹی الرسالہ ٹیم کے ممبران نے اس دعوتی مہم میں اپنا تعاون پیش کیا۔ اس موقع پر لوگوں نے اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ وہ یہ ہیں : میں بہت خوش ہوں کہ پہلی بار کسی بھائی نے مجھےیہ انمول تحفہ دیا ہے(سریندر سنگھ، اونر راج رائل لان، کامٹی)۔ بہت خوشی محسوس ہورہی ہے (وجئے رامبھر، ناگپور)۔اسلامی لٹریچر کو پھیلانے کا یہ بہت ہی unique اور قابل قدر طریقہ ہے، مجھے بہت پسند آیا (محمد ایوب، سابق ڈپٹی منیجر، ایر انڈیا)، وغیرہ۔

3۔ ہم سفر نامی سوشل آرگنائزیشن نے ناکور میں ایک سالانہ جشن کا اہتمام کیا۔ یہ ٹاؤن سہارن پور (مغربی یوپی) سے 36 کلو میٹر کی دوری پر ہے۔ اس میں ضلع کی اہم شخصیات مدعو تھیں۔ اس موقع پر پرسی پی ایس سہارن پور کے ڈاکٹر محمد اسلم خان اور مسٹر محسن بلال کو پیس مشن کے لیے شال، مومنٹو اور سرٹیفکٹ کی صورت میں اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ پروگرام 11 نومبر 2016 کو منعقد کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ نومبر کے مہینے میں ہی ڈاکٹر محمد اسلم خان نے اپنے دعوتی ساتھی کے ساتھ ممبئی اور پونے کا دورہ کیا تھا۔ یہاں انھوں نے الرسالہ مشن کے لوگوں سے ملاقات کی اور دعوتی تبادلۂ خیال کیا۔ اس دوران جن معروف لوگوں سے ملاقات اور تعاون حاصل ہوا، وہ یہ ہیں مشہور ریڈیو اناؤنسر امین سیانی، ایڈوکیٹ محترمہ ریکھا کنگر، محترم جوشی اور راہل سیانی، وغیرہ۔

4۔18 نومبر 2016 کو تنوجا بنگال ہینڈ لوم (A Govt. of W.B. Enterprise) نے برلا اکیڈمی آف آرٹس اینڈ کلچر کے تعاون سے برلا اکیڈمی میں ہینڈ لوم کی ترقی کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا تھا۔ اس پروگرام کا عنوان ’BALUCHARI Bengal and Beyond‘ تھا۔ اس کا افتتاح مشہور اداکارہ اور ایم پی آف بانکورہ محترمہ من من سین نے کیا۔ محترم سوپن دیب ناتھ مہمان اعزازی تھے۔ ان کے علاوہ اس پروگرام میں کافی تعداد میں اہم شخصیات نے حصہ لیا۔ سی پی ایس ممبر مس شبینہ علی اور شبانہ خاتون نے اس موقع پر لوگوں کے درمیان ترجمہ قرآن اور دیگر دعوتی لٹریچر تقسیم کیے، ساتھ ہی سی پی ایس کے مقاصد سے لوگوں کو واقف کرایا۔ تمام شرکاء نے بہت خوشی کے ساتھ لٹریچر قبول کیا۔

5۔ قارئین الرسالہ حلقہ ناگپور و کامٹی کی ماہانہ میٹنگ بروز اتوار، مورخہ 4 دسمبر 2016، مسجد امان اللہ سیٹھ، مومن پورہ ناگپور میں ہوئی جس میں 8 افراد نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ایک نئے ممبر سید راشد صاحب نے بھی شرکت کی۔ موصوف اورنگ آباد CPS کے فعال ممبر ہیں۔فی الحال ملازمت کی وجہ سے ناگپور میں مقیم ہیں۔ الرسالہ مشن کے تعلق سے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نےکہا کہ ’’میں پہلے ملک کی ایک بڑی جماعت سے جڑا ہوا تھا۔ اس وقت میرے ذہن میں دوسروں کے خلاف نفرت اور شکایات بھری ہوئی تھیں۔ لیکن جب میں نے مولانا وحیدالدین خان صاحب کو پڑھا تو یہ ساری منفی باتیں میرے ذہن سے نکل گئیں۔ اب میری سوچ مکمل طور پر ایک پازیٹو سوچ بن گئی ہے‘‘۔ اس کے علاوہ اس میٹنگ میں دیگر کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

6۔ سویڈن کے مسٹر متھیا (Mattias Dahlkvist) صدر اسلامی مرکز کے فکر پر سویڈن کی امیا یونیورسٹی (Umeå University) سے ریسرچ کررہے ہیں۔ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں وہ دہلی آئے اور تقریباً ایک ہفتہ دہلی میں ان کا قیام رہا۔ اس دوران انھوں نے صدر اسلامی مرکز سے کئی ملاقاتیں کیں اور اپنی ریسرچ کے لئے ان سےاستفادہ کیا۔

7۔ دورِ جدید کا ایک ظاہرہ بک فیئر بھی ہے۔ اس کے تحت مختلف مقامات پر بک فیئر لگائے جاتے ہیں۔ جہاں بڑی تعداد میں علم دوست حضرات آکر اپنی پسند کی کتابیں حاصل کرتے ہیں۔ سی پی ایس کی نیشنل و انٹرنیشنل ٹیموں نے اور گڈ ورڈ بکس نے ابھی حال میں مختلف بک فیئرمیں اپنے اسٹال لگائےتھے۔ ذیل میں ان کا ذکر کیا جاتا ہے:

  • 17 تا 18 نومبر 2016، کشن گنج، بہار کے معروف انسان اسکول کے گولڈن جبلی کے موقع پر دو روزہ سیمانچل انٹرنیشنل لٹریٍچر فیسٹول کا انعقاد کیا گیا تھا۔ موقع کی مناسبت سے گڈ ورڈ بکس (ڈسٹری بیوٹر) کشن گنج نے یہاں بک اسٹال لگایا۔ جس میں کثیر تعداد میں مرد، بچے اور خواتین نے بڑی دلچسپی کے ساتھ کتابوں کی خریداری کی۔ اس کے علاوہ CPG ٹیم (بہادر گنج) کی طرف سے نان مسلم بھائیوں اور بہنوں کو ہندی ترجمہ قرآن کے علاوہ خدا کی شرسٹی نرمان یوجنا اور Creation Plan of God جیسے دعوتی لٹریچر دیے گیے جسے انھوں نے نہایت خوشی اور احترام کے ساتھ قبول کیا۔
  • دوحہ (قطر) میں ایک عالمی بک فیئر کا انعقاد 30 نومبر تا 10 دسمبر ہوا۔ اور جدہ بک فیئر 15 دسمبرتا 25 دسمبر 2016 کا انعقادہوا۔ گڈورڈ بکس کی طرف سے دوحہ بک فیر کا انتظام یعقوب عمری صاحب نے سنبھالا۔ اس میں کثرت سے زائرین آئے اور انھوں نے گڈورڈ بکس کی کتابوں اور دعوہ لٹریچر میں کافی دلچسپی لی۔
  • 2تا 4 دسمبر 2016 کو کنڑ ساہیتہ سمیلن کا انعقاد رائچور (کرناٹکا) میں ہوا۔ اس کا انعقاد کرناٹکا حکومت نے کیا۔ تقریباً 400 بک اسٹال اور 150 کمرشیل شاپ نے پورے ہندستان سے شرکت کی۔ تقریباً ایک لاکھ لوگوں نے اس سے استفادہ کیا۔ رائچور ٹیم نے حیدرآباد اور کرناٹک ٹیم کے تعاون سے اپنا اسٹال لگایا۔ اس موقع پرلوگوں کی ایک بڑی تعداد ہمارے اسٹال پر آئی اور سی پی ایس مشن میں اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
  • کوچی (کیرالا)کے ایرناکولم گراؤنڈ میں 11-2 دسمبر 2016 کو انٹرنیشنل بک فیسٹ منعقد ہوا۔ اس میں مسٹر شبیر علی نے اپنا اسٹال لگایا۔ لوگ کافی تعداد میں اسٹال پر آئے، اور ترجمہ قرآن کے علاوہ دیگر کتابیں حاصل کیں۔
  • سی پی ایس (پاکستان) نے کراچی بک فیئر(19-15دسمبر 2016) میں اپنا اسٹال لگایا۔ اس میں زائرین کی کافی تعداد آئی۔ انھوں نےالرسالہ اور اسپرٹ آف اسلام کے علاوہ صدر اسلامی مرکز کے ترجمہ قرآن اور دیگرلٹریچر کو حاصل کیا۔ کافی تعداد میں لوگوں نے الرسالہ کو سبسکرائب کیا۔ یہ بک فیئر کراچی ایکسپو سینٹر میں لگا تھا۔
  • 15 تا 25 دسمبر 2016 کو حیدرآباد میں کتاب میلے کا انعقاد ہوا۔ اس میں گڈورڈ بکس نے حصہ لیا۔ لوگ کافی تعداد میں اسٹال پر آئے، اور قرآن کے ترجمے (ہندی، انگلش،اردو، تلگو) اوردیگر لٹریچر حاصل کیا۔
  • 25-17 دسمبر 2016 کو بھیونڈی (مہاراشٹر) میں اردو کتاب میلے کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس میں الرسالہ قارئین کی جانب سے 6 اسٹال بک کیے گئے تھے۔ دو اسٹال گڈورڈ بکس کے تھے۔ سی پی ایس کی ممبئی ٹیم نے بھی اس میں شرکت کی۔ اس شرکت کا مقصد الرسالہ ریڈر اور دعوتی کام میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو تلاش کرنا تھا۔ یہاں ایک صاحب،مسٹر خورشید سے ملاقات ہوئی۔ وہ الرسالہ کے پرانے نسخے تلاش کررہے تھے۔ ان سے الرسالہ مشن کے بارے میں دریافت کیاگیا تو انھوں نے جواب دیا کہ میں مولانا کو بہت زیادہ پسند کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ دیگر لوگوں نےبڑی تعدادمیں ترجمہ قرآن حاصل کیا۔صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کی تقریباً ساری کتابیں فروخت ہوگئیں۔
  • کولکاتا کے حاجی محسن اسکوائر میں مغربی بنگال اردو اکیڈمی نے اردو کتاب میلہ ( 22-13جنوری 2017)کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر سی پی ایس( کولکاتا) نے اپنا اسٹال لگا یا۔ یہاں بھی کافی اچھا رسپانس رہا۔
  • دہلی ورلڈ بک فیر(7 تا 15 جنوری 2017) میں سی پی ایس دہلی کی ٹیم نے تمام آنے والوں کے درمیان ترجمہ قرآن اور پیس لٹریچر تقسیم کیا۔ یہاں سی پی ایس کے رجسٹر میں لوگوں نے اپنے اپنے تاثرات لکھے۔ مثلاً مس منجو نے لکھا کہ میں نے گزشتہ سال قرآن تقسیم کے بارے میں سنا تھا، اس وقت سے میں انتظار کررہی تھی، آج جیسے ہی شروع ہوا، میں فوراً قرآن لینےکے لیے آگئی۔ یہاں بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے قرآن حاصل کیا۔
Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom