حقوق نہیں ذمہ داری

ایک مسلم لیڈر نے مسلمانانِ ہند کے مسئلہ کے بارے   میں اپنے طویل مضمون میں ایک بار لکھا تھا: "گاندھی جی کے گجرات کے شہر ہمت نگر کے مسلمانوں کے ایک وفد کا واقعہ مجھے یاد ہے۔ گزشتہ سال وہاں پہلی بار فرقہ وارانہ فساد ہوا ۔

 ۲۵  دکا نیں جلا دی گئیں۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مسلمانوں کے وفد کے لیڈر نے اپنا بیان اس طرح شروع کیا : "ہمارا سیاست سے کبھی تعلق نہیں رہا ہے ۔ ہم نے کسی کا کچھ نقصان نہیں کیا ہے " میں نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بیداری اور عملی سیاست میں شامل ہوئے بغیر کوئی اقلیت زندہ نہیں رہ سکتی۔ اور نہ ہی اس کو اس کا حق مل سکتا ہے ۔ ہر چیز سیاست پر منحصر ہے۔ اگر آپ سیاست سے الگ رہیں گے تو کوئی آپ پر توجہ دینے کی زحمت گوارا نہیں کرے گا۔ اگر آپ اپنی سیاست کسی ایک کے ساتھ وابستہ کر دیں گے جب بھی آپ کو خاطر خواہ فائدہ نہیں ہو گا۔ سیاست امید و بیم کا ایک کھیل ہے۔ کسی پارٹی کو آپ کی حمایت سے محروم ہونے کا خطرہ اور کسی پارٹی کو آپ کی حمایت حاصل کرنے کی امید ہونی چاہیے ۔ مسلمانوں کو یہ جمہوری حق حاصل ہے۔ مسلمانوں کا کل اثاثہ یہی ہے ۔ اور ان کے مستقبل کا انحصار اس بات پر ہے کہ وہ اپنے اس جمہوری حق کو کب اور کس طرح استعمال کرتے ہیں"۔

السٹر ٹیڈ ویکلی آف انڈیا ۹ - ۱۵ جنوری ۱۹۸۳

ہندستان کے مسلمان پچھلے سو سال سے سیاست ہی کے طریقہ پر چل کر اپنا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ الکشن میں، اپنے خیال کے مطابق، وہ کبھی کسی کو جتاتے ہیں اور کسی کو ہراتے ہیں۔ اس کے باوجود ان کے تمام قومی مسائل غیر حل شدہ پڑے ہوئے ہیں۔ ایسی حالت میں جو لیڈر مذکورہ قسم کی باتیں کرتے ہیں وہ یا تو اتنے بڑے نادان ہیں کہ انھیں حقائق کی کچھ خبر نہیں۔ یا اتنے بڑے شاطر ہیں کہ بس ایک سستا نعرہ لگا کر وہ اپنی قیادت قائم کرنا چاہتے ہیں۔

مسلمانوں کا مسئلہ جمہوری حق کو استعمال کرنے کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ اپنی اسلامی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کا مسئلہ ہے۔ مسلمان اپنی ذمہ داریوں میں کو تاہی کر کے موجودہ صورتِ حال سے دوچار ہوئےہیں، اور ان ذمہ داریوں کو ادا کر کے ہی وہ دوبارہ اپنے لیے عزت کا مقام پاسکتے ہیں ۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom