شہادت علی الناس
مشهور پلے بيك سنگر مكيش چندر ماتھر (پیدائش 1923) امريكا كے ايك سفر ميں تھے كه 27اگست 1976 کو ہارٹ اٹیک سے اچانك انتقال كرگئے۔ان كے حالات جو اخباروں ميں آئے هيں، ان ميں ايك بات يه بھي تھي كه وه اردو زبان بهت اچھي جانتے تھے۔ ابتداء ً وه هندي سےناواقف تھے۔ بعد كو ضرورت كے تحت هندي زبان سيكھي۔ كيونكه انھوں نے اپني زندگي ميں جو دس هزار گانے ريكارڈ كرائے هيں، ان ميں سے ايك تلسي داس كي رامائن بھي هے جس كو انھوں نے تين سال ميں مكمل كيا تھا۔
1947 ميں هندستان آزاد هواتو برادرانِ وطن ميں اس طرح كے بے شمار لوگ تھے جنھوں نے اپنے اسكولوں ميں اردو پڑھي تھي۔ پنجابيوں كا سيلاب يهاں پهنچا تو اس طرح كے لوگوں كي تعداد بڑھ گئي۔ آزادي كے بعد تقريباً چوتھائي صدي تك انڈیا كي عام زبان اردو هي تھي۔ هم نهايت آساني كے ساتھ اردو كے ذريعه ان سب لوگوں تك خدا کاوه پيغام پهنچا سكتے تھے جس كے پهنچانے كي لازمي ذمه داري بحیثیتِ امت مسلمہ ہمارے سپرد كي گئي هے۔
اب يه لوگ اٹھتے جارهے هيں اوران كي جگه دوسري نسل لے رهي هے۔ داعي اور مدعو كے درميان لساني دوری بڑھتی جارهی هے، جو كام پهلے هم اپني مادري زبان ميں كرسكتے تھے، اس كے لیے اب هم كو دوسري زبانيں سيكھني هيں اور ان كےاندر مهارت پيدا كرني هے۔ ايك كام جو پهلے آسان تھا، مشكل سے مشكل تر هوتا جارهاهے۔
كيسي عجيب بات هے كه اس كے باوجود لوگ راتوں كو اطمينان كي نيند سوتے هيں۔ شايد انھيں ياد نهيں رها كه انھیں مرنے كے بعد خدا كے سامنے كھڑا هونا هے۔ جب خدا پوچھے گا كه تم نےهمارا پيغام همارے بندوں تك كيوں نه پهنچايا تو هم كيا جواب ديں گے۔ اور اگر هم كو ’’خدا كي گواهي چھپانے‘‘ كا مجرم قرار دے ديا جائے تو همارے پاس اس سے بچنے كي كيا سبيل هوگي۔(الرساله، دسمبر 1976)