آج کے بعد کل

بے نظیر بھٹو ۲۰  مہینے تک پاکستان کی وزیر اعظم رہیں۔ اس کے بعد ۶  اگست ۱۹۹۰ء کو صدر غلام اسحاق خاں نے پاکستانی فوج کی مدد سے انہیں وزارت عظمیٰ سے برطرف کر دیا۔

 کہا جاتا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے زمانہ میں بدعنوانیوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا تھا۔ اخبارات میں اس سلسلہ میں بہت سے قصے نقل کیے گئے ہیں۔ ہندستان ٹائمس (۲۲ اگست ۱۹۹۰) نے اپنے لاہور کے نامہ نگار ایس وینکٹ نرائن کی ایک مفصل رپورٹ شائع کیا ہے۔ اس میں مختلف واقعات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے رشتہ داروں اور ان کی پارٹی کے ممبروں نے ان کی وزارت عظمیٰ کے زمانہ میں مجموعی طور پر اربوں روپیہ نقد یا جائداد کی صورت میں حاصل کیا۔

 نامہ نگار نے لکھا ہے کہ خاتون وزیر اعظم کے دوست اور رشتہ دار اور اسی کے ساتھ ان کے نزا عی شوہر آصف علی زرداری کے دوست اور رشتہ دار اپنے آپ کو دولت مند بنانے میں اس طرح مصروف تھے گویا کہ ان کے لیے کبھی کل نہیں آئے گا :

Friends and relatives of the lady's and those of her controversial husband, Mr Asif Ali Zardari, were busy enriching themselves as though there would be no tomorrow (p. 12).

انگریزی اخبار کے نامہ نگار نے جو بات بے نظیر بھٹو کے بارے   میں لکھی ، وہی آخرت کے اعتبار سے تمام دنیا کے انسانوں کا معاملہ ہے ۔ موجودہ انسان کا یہ حال ہے کہ وہ صرف اپنے ‘‘آج ’’میں مشغول ہے۔ شعوری یا غیر شعوری طور پر اس نے یہ مجھ رکھا ہے کہ اس کا کوئی‘‘ کل ’’یاکوئی ‘‘ ۶ اگست ’’آنے والا نہیں۔

 لوگ حق کا انکار کر رہے ہیں گویا کہ ان سے پوچھا جانے والا نہیں کہ انھوں نے کیوں حق کا انکار کیا۔ لوگ جھوٹے الفاظ بولنے میں مشغول ہیں گویا کہ ان کے بولے ہوئے الفاظ پر ان کی کوئی پکڑ ہونے والی نہیں۔ لوگوں نے دوسروں کے جان اور مال اور آبرو کو اپنے لیے حلال کر رکھا ہے گویا کہ ان سے اس کا حساب نہیں لیا جائے گا کہ انھوں نے کیوں خدا کے حرام کیے ہوئے کو اپنے لیے حلال کر لیا۔ لوگ اپنے ذاتی فائدہ کے لیے اصولوں کو توڑ رہے ہیں گویا کہ ان پر وہ دن آنے والا نہیں جب انہیں یہ بتانا پڑے گا کہ انھوں نے اپنے وقتی فائدے کے لیے خدا کے ابدی اصولوں کو کیوں توڑ دیا۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom