بیماری معرفت کا ذریعہ

ہمارے مشن کے ایک ساتھی بیمار ہوگئے۔ جب ان سے گفتگو ہوئی تو انھوں نے کہا کہ بیماری سے مجھے بہت بڑا سبق ملا ہے۔ وہ یہ کہ  بیماری سے پہلے مجھے کبھی کبھی یہ احساس ہوتا تھا کہ میں مشن میں پرسنل طور پرشامل (involve) ہوں تو مشن کا کام انجام پارہا ہے، یعنی میرے بغیر مشن نہیں چل سکتا۔ مگر بیماری نے میرے اوپر یہ واضح کیا کہ جو کچھ ہورہا ہے وہ خدا کی توفیق اور اس کی مدد سے ہورہا ہے، نہ کہ ہماری ذات سے، ہم تو صرف ہیومن فیس ہیں۔یہ احساس اتنا شدید تھا کہ اس نے مجھے کٹ ٹو سائز کردیا۔ میں نے یہ جان لیا کہ میرے کرنےسے نہیں بلکہ خدا کی مدد سے سارے کام چل رہے ہیں۔

یہ واقعہ میں نے سنا تو مجھے ایک حدیثِ رسول یاد آئی۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب ایک مومن بندہ بیمار ہوتا ہےتو وہ اس کے آگے کے لیے نصیحت کا سامان ہوتا ہے (وَمَوْعِظَةً لَهُ فِيمَا يَسْتَقْبِلُ)سنن ابو داؤد، حدیث نمبر 3089۔ایک اور روایت میں ہے کہ جب آپ کسی مریض کی عیادت کے لیےجاتے تو یہ کہا کرتے تھے:لاَ بَأْسَ طَهُورٌ إِنْ شَاءَ اللهُ (صحیح البخاری، حدیث نمبر 3616)۔ یعنی کوئی حرج نہیں، ان شاء اللہ یہ(روحانی)پاکی کا ذریعہ ہے۔

انسان کے اندر ایک خصوصی صفت پائی جاتی ہے جس کو حساسیت کہاجاتا ہے۔ حساسیت (sensitivity) خدا کی ایک عظیم نعمت ہے۔ اگر حساسیت نہ ہو تو آدمی کے اندر سے بُرائی کو برائی سمجھنے کا مزاج ختم ہوجائے گا۔ اگر آدمی صحت مند جسم کا مالک ہو تو وہ شعوری یا غیر شعوری طورپر غرور و تکبر  اور بے نیازی کی نفسیات میں جینے لگتا ہے۔ اس طرح وہ ایک بے حس انسان بن کر رہ جاتا ہے۔ اس کے برعکس، جب ایک مومن انسان بیماری میں مبتلا ہوتا ہے تو وہ اپنے عجز کو دریافت کرتاہے۔ اُس کے اندر ماڈسٹی کا مزاج پیدا ہوجاتا ہے۔ بیماری اُس کو مادی چیزوں سے دور کرکے اللہ سے قریب کردیتی ہے۔ اُس کے دل سے درد مندی کے ساتھ دعائیں نکلنے لگتی ہیں۔ 

بیماری بظاہر ایک ناپسندیدہ واقعہ ہے۔ لیکن اگر صحیح اسلامی ذہن ہو تو جسمانی بیماری آدمی کے لیے روحانی صحت کا ذریعہ بن جائے گی۔ (ڈاکٹر فریدہ خانم)

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom