آپ کی زندگی کیسی گزر رہی ہے

مز سہگل ہمارے پڑوس میں رہتی ہیں۔ آج، 4 فروری 2020 کو میں اپنے آفس کے پاس پارک میں بیٹھا ہوا تھا کہ وہ آگئیں۔ بہت دنوں کے بعد ملاقات ہوئی تھی۔ چنانچہ انھوں نے مختلف باتیں پوچھیں۔ ان میں سے ایک یہ تھا کہ آپ کی زندگی کیسی گزررہی ہے؟

میں نے جواب دیا کہ میں ایک ایسا انسان ہوں ، جو اللہ رب العالمین کی یاد میں جیتا ہے۔ یہی میری زندگی کا سرمایہ ہے۔ لوگ بوڑھے ہوکر ریٹائرڈ لائف کا کوئی پیٹرن اختیار کرلیتے ہیں۔ میرا پیٹرن یہ نہیں ہے۔ میرا پیٹرن ہے — ا للہ کی یاد میں جینا۔ اللہ کی یاد میں جینے والے کے لیے کوئی بریک نہیں۔ میں جیسے پہلے اللہ کی یاد میں جیتا تھا، اسی طرح اب بھی اللہ کی یاد میں جیتا ہوں۔

مثال کے طور پر میں اس وقت ایک پارک میں بیٹھا ہوا ہوں۔ یہاں خدا کی طرف سے مجھ کو کئی چیزیں سپلائی ہورہی ہیں۔ مثلاً دھوپ اور آکسیجن، وغیرہ۔ یہ سب مجھ کو نہایت رائٹ پروپورشن میں سپلائی کی جارہی ہیں۔ اگر یہی چیزیں مجھ کو رائٹ پروپورشن(right proportion) میں نہ ملیںتو میری ساری زندگی اپسٹ (upset) ہوجائے گی۔ اب میں سوچتا ہوں کہ خدا کتنا عظیم ہے۔ اس کو یہ بھی معلوم ہے کہ انسان کے لیے کیا چیزیں درکار ہیں، اور ہر چیز میں اس کے لیے رائٹ پروپورشن کیا ہے۔

  مثلاً، زمین کے اوپر سبزہ اور ہریالی ہے لیکن اس میں کانٹے نہیں ہیں،تاکہ مَیں آسانی کے ساتھ زمین پر چل پھر سکوں۔ اسی طرح خالق نے یہاں میرے لیے پانی کی سپلائی کا انتظام کیا۔ مگر اس کا نظام یہ ہے کہ پانی کی سپلائی زمین کے اوپر ندی اور نہر وغیرہ سے کی جارہی ہے، اور تیل کی سپلائی زمین کے اندر سے۔ یہ دونوں چیزیں ہم کو ہماری ضرورت کے عین مطابق مل رہی ہیں۔ اگر معاملہ اس کے برعکس ہو ، یعنی پٹرول کی سپلائی اوپر سے ہو، اور پانی کی سپلائی نیچے سے، تو سارا نظام اپسٹ (upset) ہوجائے۔ اس طرح یہاں بہت سی چیزیں اپنے آپ سپلائی ہورہی ہیں، لیکن ہر چیز رائٹ پروپورشن میں عین انسان کی ضرورت کے مطابق اس کو مل رہی ہے۔ اگر پروپورشن بگڑ جائے تو ہر چیز انسان کے لیے مسئلہ بن جائے گی۔

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom