زندگی قیمتی کیسے

اپني زندگی کو قیمتی بنانے کا رازکیا ہے۔ميرے خیال میں، اس کا راز ہے — آدمی کے اندر فرقان کی صلاحیت(art of differentiation)كا پيدا هونا۔ یعنی چیزوں کو ایک دوسرے کے مقابلے میں فرق کرکے دیکھنا۔ جو لوگ تمیز کی قوت سے بے خبر ہوں، وہ مختلف راستوں میں دوڑتے رہیں گے، اور صحیح راستہ اختیار نہیں کرپائیں گے۔

اس آرٹ کا ایک پہلو یہ ہے کہ چیزوں کے درمیان ڈی لنکنگ کی صلاحیت انسان کے اندر موجود ہو۔ جن لوگوں کے اندر یہ آرٹ موجود ہو، وہ اپنے وقت کو بے فائدہ کاموں میں الجھانے سے بچا لیں گے۔ وہ ایک اور دوسری چیز کے فرق کو جان کر اپنی کوشش کو زیادہ درست طور پر استعمال کریں گے۔

آرٹ آف ڈفرینسی ایشن آنے سے زندگی قیمتی کیسے ہوجاتی ہے۔ وہ اس طرح کہ ایسا آدمی اس سے بچ جاتا ہے کہ وہ کام کے فرق کو نہ جانے اورغیر متعلق چیزوں میں ڈسٹريكٹ (distract) هو كر اپنے وقت کو ضائع کرتا رہے۔ اسی کو قرآن میں فرقان کہا گیا ہے۔ قرآن کے الفاظ یہ ہیں : يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَتَّقُوا اللهَ يَجْعَلْ لَكُمْ فُرْقَانًا (8:29)۔یعنی اے ایمان والو، اگر تم اللہ سے ڈرو گے تو وہ تمہارے لیے فرقان عطا کرے گا۔

تقویٰ سے فرقان کیسے پیدا ہوتا ہے۔ تقویٰ آدمی کو حساس بناتا ہے۔ ایسے آدمی کو اس با ت کی فکر ہو جاتی ہے کہ وہ غلط کام نہ کرے تاکہ وہ اللہ کی پکڑ سے بچ جائے۔ جس آدمی کے اندر یہ مزاج پیدا ہو جائے، وہ اس قابل ہوجائے گا کہ وہ کنڈیشننگ کی نفسیات سے اوپر اٹھ کر درست منصوبہ بندی کرے۔ وہ عمل کرنے سے پہلے سوچے۔وہ دوسروں سے مشورہ کرے۔ وہ آبجیکٹیو مائنڈ کے ساتھ معاملے میں غور کرے۔

ایسا آدمی اس قابل ہوجاتا ہے کہ وہ ڈی لنکنگ پالیسی اختیار کرے۔ وہ متعلق (relevant) اور غير متعلق(irrelevant) کے فرق کو جانے۔ ایسے آدمی کی منصوبہ بندی زیادہ درست اور مبنی بر حقیقت ہوگی۔ جس آدمی کے اندر یہ صلاحیت پائي جائے، وہ یقیناً کامیاب انسان هے۔

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom