نفع بخشی

آج مسلمان ساری دنیا میں بے قیمت ہو رہے ہیں۔ مسلمانوں کے بولنے والوں کو سینے اور ان کے لکھنے والوں کو پڑھیے تو متفقہ طور پر سب کے سب اس کا ایک ہی سبب بتاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اور وہ غیرمسلم اقوام کا تعصب اور ان کا ظلم اور ان کی سازشیں ہیں۔ مگر میں اس قسم کی توجیہہ کو بالکل لغو سمجھتا ہوں ۔ اس دنیا کا انتظام براہ راست طور پر اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ اس نے دنیا کے انتظام کو ہندوؤں یا یہودیوں یا عیسائیوں کے حوالے نہیں کر دیا ہے ۔ ایسی حالت میں مسلمانوں کے المیہ کا ذمہ دار غیر مسلم اقوام کو قرار دینا ایک ایسی بات ہے جو زمین و آسمان میں کہیں جگہ پانے والی نہیں ۔

مسلمانوں کی موجودہ حالت خدا کے قانون کے تحت ہے نہ کہ انسانی سازشوں کے تحت۔ قرآن کی سورہ نمبر 13  میں دو مثالیں دی گئی ہیں۔ ایک، بارش کے بعد ندیوں میں پانی بہنے کی ، دوسری، معدنی چیزوں کو صاف کرنے کے لیے انھیں آگ پر تپانے کی۔ دونوں واقعات میں ایسا ہوتا ہے کہ ابتداء ً  ان کے اوپر جھاگ آجاتا ہے جس کا کوئی فائدہ نہیں۔ اس کے بعد دیکھنے والے دیکھتے ہیں کہ بے فائدہ جھاگ پھینک دیا گیا یا ہوا میں اُڑ گیا اور ان کے نیچے جو نفع بخش چیز تھی ( پانی یا مثلا ًچاندی) وہ باقی رہ گیا :

فَاَمَّا الزَّبَدُ فَيَذْهَبُ جُفَاۗءً  ۚ وَاَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْاَرْضِ  ۭ (الرعد :17)پس جو جھاگ ہے وہ سوکھ کر جاتا رہتا ہے اور جو چیز انسانوں کو نفع پہنچانے والی ہے وہ زمین میں ٹھہر جاتی ہے۔

اس آیت میں اللہ تعالیٰ کا ایک ابدی قانون بیان کیا گیا ہے ۔ اور وہ یہ ہے کہ اس دنیا میں قوموں کے ساتھ معاملہ اس بنیاد پر ہوتا ہے کہ وہ نافع ہیں یا غیر نافع ۔ غیر نافع اس دنیا میں "جُفَاء" بن کر رہ جاتا ہے اور نافع کو اس دنیا میں " مَکث "حاصل ہوتا ہے۔ موجودہ زمانہ کے مسلمان اللہ تعالیٰ کے اسی قانون کی زد میں ہیں۔ آج کی دنیا میں انھوں نے اپنی نفع بخشی کھو دی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ جفاء (جھاگ) بن کر رہ گئے ہیں ، انھیں ساری دنیا میں کہیں بھی مکث (قیام و استحکام ) کا درجہ حاصل نہیں۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom