Americans turning religious

سائنس اور صنعت کی ترقیاں انسان کو خدا سے دور نہیں کرتیں

عام طور پرمشہور ہے کہ امریکہ ایک سیکولر  اور متشکلک قوم ہے۔ مگر گیلپ پول کے ذریعہ دو سال تک جائزہ لینے کے بعد جو حقائق سامنے آئے ہیں، وہ اس کی تردید کرتے ہیں۔ اس سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی لوگ غیر معمولی حد تک مذہبی ہیں اور یہ ملک فی الواقع احیائے روحانیت کے نئے مرحلے میں ہے ۔

 امریکہ کے  94 فیصد لوگ خدا کے معتقد ہیں۔ 69فی صد زندگی بعد موت پر عقیدہ رکھتے ہیں۔ یہ انکشاف ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے جو واشنگٹن سے "ریلیجن ان امریکا “ کے عنوان سے چھپی ہے ۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا کے مختلف حصوں میں کیا کیا مذہبی عقائد ہیں اور ان کے رہن سہن کے طریقے کیا ہیں۔ گیلپ انٹر نیشنل نے یہ جائزہ چارلس ایف۔ کیٹرنگ فاؤ نڈیشن کی فرمائش پر کیا ہے۔

رپورٹ بتاتی ہے کہ امریکی عوام تمام صنعتی قوموں میں سب سے زیادہ مذہبی لوگ ہیں۔ مذہب پر عقیدہ کا خاتمہ ممکن طور پر بعض یورپی ملکوں اور دنیا کی بعض دوسری قوموں میں متوقع ہو سکتا ہے۔ امریکہ کا تقابل صرف افریقہ اور مشرق بعید سے کیا جا سکتا ہے جہاں اب بھی عوام پر مذہب کی گرفت مضبوط ہے۔ جاپان اور سکینڈی نیویا کے عوام ، تمام ترقی یافتہ قوموں میں سب سے زیادہ غیر مذہبی پائے گئے ہیں ۔

 1960 کے بعد کے سالوں میں جب کہ امریکہ بحران سے دوچار تھا، لوگوں میں مذہب سے دل چسپی اور مذہبی عمل کم ہو گیا تھا۔ مگر اب صورت حال اس سے مختلف ہے امریکی عوام کی 56 فی صد تعدا د کے جائزے کے دوران بتایا کہ مذہبی عقیدہ " بہت اہم "ہے ۔ 30فی صد نے اس کو " مناسب حد تک اہم “ بتایا ۔ صرف 5 فی صد نے یہ جواب دیا کہ مذہب کی کوئی اہمیت نہیں۔

(ہندستان ٹائمس 24 جولائی 1976)

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom