ترجیح کی غلطی

مولانا سید ابو الاعلی مودودی (وفات: 1979) کی صاحب زادی سیدہ حمیرا مودودی (پیدائش: 1945) کی ایک کتاب (صفحات 96) چھپی ہے۔ اس کا ٹائٹل یہ ہے: ’’شجرہائے سایہ دار‘‘ اِس کتاب میں انھوں نے اپنے والد کے بارے میں لکھا ہے : ’’ابّا جان ہم سے کہا کرتے تھے کہ اگر مجھے تمھاری تربیت کی پوری طرح مہلت ملتی تو تمھیں دنیا کی مثالی اولاد بناتا۔ چوں کہ میں تم پر بھر پور توجہ نہیں دے سکا، اِس لیے تم سے باز پرس کا حق بھی نہیں رکھتا۔ میں نے اپنا وقت دین کے کاموں اور اللہ تعالی کے دین کی سربلندی کے لیے وقف کردیا ہے، اِس لیے تمھاری تربیت اللہ کے سپرد کرتاہوں ‘‘۔ (صفحہ 54)

مولانا ابو الاعلیٰ مودودی کو پاکستان بننے کے بعد وہاں 32 سال کام کرنے کا موقع ملا۔ اِس پوری مدت میں وہ صرف ایک کام کے لیے سرگرم رہے، پاکستان میں اسلامی ریاست بنانا۔ لیکن تجربہ بتاتا ہے کہ وہ اپنے اِس مقصد میں ایک فی صد بھی کامیاب نہیں ہوئے۔ اِس کے برعکس، اگر وہ اپنے گھر کو اسلامی گھر بنانے پر توجہ دیتے تو جیسا کہ خود اُن کا احساس تھا، وہ اپنے گھر کو ایک مثالی گھر بنا سکتے تھے۔

اِسی کا نام غلط ترجیح ہے۔ مولانا ابوالاعلی مودودی کے لیے میدانِ سیاست میں کوئی مثبت نتیجہ برآمد کرنا ممکن نہ تھا، مگر وہ اِس ناممکن دائرے میں سرگرم ہوگئے۔ اِس کے برعکس، اپنے گھر کے دائرے میں مثبت نتیجہ نکالنا اُن کے لیے ممکن تھا، مگر وہ اِس ممکن دائرے میں اپنے آپ کو سرگرمِ عمل نہ کرسکے۔

اِسی کا نام مفکرانہ بے بصیرتی ہے۔ عجیب بات ہے کہ موجودہ زمانے کے تقریباً تمام رہنما اِسی مفکرانہ بے بصیرتی کا شکار ہوگئے۔ موجودہ زمانے کے مشہور رہنماؤں میں سے کوئی ایک شخص بھی نہیں جس نے اِس معاملے میں بصیرت کا ثبوت دیا۔ موجودہ زمانے کے مسلم رہنماؤں کی یہی بے بصیرتی ہے جس نے مسلم ملت کو ہر جگہ بربادی سے دوچار کررکھا ہے۔ بصیرت یہ ہے کہ آدمی نتیجہ خیز میدان میں اپنی کوشش صرف کرے۔ اور بے بصیرتی یہ ہے کہ وہ ایسے میدان میں چھلانگ لگادے، جہاں کوئی مثبت نتیجہ (positive result) نکلنے والا ہی نہ ہو۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom