جدید فکر

ایک مشہور عالم نے ایک مختصر کتاب لکھی ہے۔ اس کا عنوان ہے: ردة ولا أبا بكر لها (ارتداد ہے، لیکن اس کے لیے کوئی ابوبکر نہیں)۔اس کتاب میں جدید مغربی فکر کے نتیجے میں مذہب کے خلاف پیدا ہونے والی بے اطمینانی کو ارتداد کہا گیا ہے۔ اس حقیقت کو جاننے کے لیے میں نے مغربی تہذیب کا مطالعہ کیا، اوراس قسم کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔ اس کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ جدید دور کا کیس ارتداد کا کیس نہیں ہے، بلکہ وہ غلط فہمی یا عدم اطمینان کا کیس ہے۔

مولانا موصوف نے یہ بات دورِ جدید کے تعلیم گاہوں کے بارے میں کہی ہے۔ دور جدید کی تعلیم گاہوں میں کیا سکھایا جاتا ہے۔ مثلاًمشرقی اقوام میں اختلاف کا مطلب ہوتا ہے ایک رائے کا صحیح ہونااور دوسری رائے کا باطل ہونا۔ اس کی وجہ سے مشرقی قوموں میں اختلاف رائے افکار کے ارتقا کا ذریعہ نہ بن سکا۔

اس کے برعکس، مغربی اقوام میں اختلاف رائے کے لیے ڈیسنٹ (dissent) کا تصور پایا جاتا ہے۔یعنی کسی رائے کو حق اور باطل کے معیار پر چانچنے کے بجائے مجر د رائے کے اعتبار سے دیکھنا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ انھوں نے ہر چیز پر سوال قائم کیا۔ مثلاً بادل کیوں برستے ہیں، زمین کیوں گھومتی ہے، وغیرہ۔ اسی طرح انھوں نےمذہب کے اوپر بھی سوال قائم کیا۔مثلاً یہ کہ خدا کا وجود کیسے ممکن ہے۔ مذہب پر سوال اٹھانے کو اہل مذہب نے پسند نہیں کیا۔ اس وجہ سے انھوں نے جدید تعلیم یافتہ لوگوں کے لیے اُس قسم کے الفاظ استعمال کیے، جن کو اوپر بیان کیا گیا ہے۔

 یہ صورتِ حال کا درست تجزیہ نہیں تھا۔ مذہب پر سوال اٹھانے کا مطلب یہ تھا کہ دورِ جدید کے اعتبار سے مذہب کے لیے دلائل فراہم کیے جائیں۔ علما نے ایسا نہیں کیا۔ مگر راقم الحروف نے اللہ کے فضل سے اس اعتبار سے مطالعہ کیا تو معلوم ہوا کہ جوعلم حقیقۃً ایمانیات کا علم تھا، وہ اہل مذہب کے نزدیک غلط فہمی کی بنا پر ارتداد کا علم ہوگیا۔ چنانچہ راقم الحروف نے جدید سائنسی علوم کی روشنی میں کثیر تعداد میں مقالے اور کتابیں لکھیں۔ ان میں سے ایک مشہور کتاب مذہب اور جدید چیلنج ہے۔

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom