اپنی طرف مارچ

1945 سے پہلے ،جاپانی ایک لڑا کا قوم کی حیثیت رکھتے تھے ۔ دوسری جنگ عظیم میں انھوں نے وحشیانہ بہادری کی حد تک اپنے جنگی جنون کا ثبوت دیا ۔ مگر 6  اگست 1945  کو جب ایٹم بم نے ان کے دو صنعتی شہروں کو تباہ و برباد کر دیا تو اس کے بعد جاپان میں ایک نیا ذہن ابھرا جس کو انھوں نے عمل معکوس (Reverse course) کا نام دیا ۔ یعنی جنگ کے طریقہ کو چھوڑ کر امن کے طریقے سے اپنی زندگی کی تعمیر کرنا۔ عمل معکوس کی یہ تدبیر نہایت کامیاب رہی۔ جاپان جنگ کے ذریعہ جو کچھ حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا۔ اس کو اس نے امن کے ذریعہ زیادہ شاندار طور پر حاصل کر لیا ۔

یہ عمل معکوس (ر یورس کورس) اپنی تدبیری نوعیت کے اعتبار سے عین وہی چیز ہے جو اسلام کی تاریخ میں "صلح حدیبیہ " کی صورت میں پائی جاتی ہے۔ حدیث میں آیا ہے کہ حکمت مومن کا گم شدہ مال ہے ۔ جہاں وہ اس کو پائے تو وہی سب سے زیادہ اس کا حقدار ہے ۔‌الْحِكْمَةُ ‌ضَالَّةُ ‌الْمُؤمِنِ، حَيْثُمَا وَجَدَهَا فَهُوَ أَحَقُّ بِهَا  (سنن  ابن  ماجہ،حدیث  نمبر  4169)اس اعتبار سے یہ جاپانی حکمت عین اسلامی حکمت ہے۔ اور اہل اسلام سب سے زیادہ یہ حق رکھتے ہیں کہ وہ اس کو اپنی تعمیرنو کے لیے استعمال کریں۔

مسلمان سو سال سے بھی زیادہ عرصہ سے دوسروں کی طرف مارچ کا تجربہ کر رہے ہیں  –––––––– مرہٹوں اور سکھوں کی طرف مارچ ، انگریزوں کی طرف مارچ ، ہندوؤں کی طرف مارچ ، حکمرانوں کی طرف مارچ ، نئی دہلی اور اجودھیا کی طرف مارچ ۔ دوسروں کی طرف مارچ کی اس سیاست میں مسلمانوں نے کھویا تو بہت ہے، مگر پا یا کچھ نہیں ہے۔ اب میں مسلمانوں کے سامنے یہ تجویز پیش کرتا ہوں کہ وہ "ریورس کورس " کے اصول پر عمل کریں ۔ وہ دوسروں کی طرف مارچ کے طریقہ کو چھوڑ دیں اور اپنی طرف مارچ کے طریقہ کو اختیار کر لیں۔ دوسروں کی طرف مارچ میں انھوں نے اگر دو سو سال ضائع کیے ہیں، تو اپنی طرف مارچ میں صرف دو سال لگا دیں ، اور اس کے بعد دیکھیں کہ کون سا طریقہ زیادہ مفید ہے۔ دوسروں کی طرف مارچ کا یا اپنی طرف مارچ کا ۔

دوسروں کی طرف مارچ میں مسلمانوں کا قافلہ ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھا۔ مگر اپنی طرف مارچ میں ہر قدم اگلا قدم ہے ، اس میں ناکامی کا کوئی سوال نہیں ۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom