ایک دَور کا مشاہدہ

راقم الحروف کی پیدائش پاسپورٹ کے مطابق، یکم جنوری 1925 کی ہے۔ میں نے اس پورے زمانے کو دیکھا ہے، جسے تین ادوار میں تقسیم کیا جا سکتا ہے: برٹش دور، آزادی کے بعد کا دور ہے جو بہت جلد غیر کانگریسی مسلمانوں کا دور بن گیا،اورتیسرے دور کو مسلم نقطۂ نظر سے اینٹی بی جے پی دور کہنا صحیح ہوگا۔

 یہ تینوں ادوار ہنگامہ خیز مسلم قیادتی سرگرمیوں کے باوجود بے نتیجہ رہا، ان سرگرمیوں کاکوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ اب پوری امت عملاً اس دور میں ہے، جس کو بلائنڈ ایلی (blind alley) کہا جاسکتا ہے۔ میں اپنی زندگی کے اس مقام پر ہوں، جہاں سے آگے کوئی چوتھا دور دیکھنا شاید میرے لیے مقدر نہیں۔ میری اپنی سمجھ کے مطابق، پوری امت میں کوئی ایک شخص بھی نہیں جو بظاہر مثبت سوچ کی بنیاد پر امت کی تعمیری منصوبہ بندی کرے۔

ایسے افراد تو بہت ہیں، جو بڑے بڑے الفاظ بولتے ہیں۔ لیکن اگر تجزیہ کیا جائے تو کسی کے پاس حقیقی معنوں میں کوئی لائن آف ایکشن (line of action) نہیں۔ ان کے پاس جذباتی ردّعمل ہوتا ہے، لیکن ان کے پاس ہوش مندی کے ساتھ کیا ہوا کوئی منصوبہ نہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ پوری امت کے لیے اب وہ وقت آگیا ہے کہ وہ قرآن کی اس آیت کے مطابق عمل کریں: (ترجمہ) اے ایمان والو، تم سب مل کر اللہ کے سامنے توبہ کرو تاکہ تم فلاح پاؤ(24:31)۔

میں اپنے الفاظ میں یہ کہوں گا کہ مسلمانوں کو قرآن و حدیث کی روشنی میں غور کرنا چاہیے۔اب وہ وقت آگیا ہے کہ وہ اپنے معاملے کی ری پلاننگ کریں۔ ری پلاننگ رسول اللہ کی ایک عظیم سنت ہے۔ اسلام کے دورِ اول کی بے مثال کامیابی اسی ری پلاننگ کا نتیجہ تھی۔ یہ ری پلاننگ مسلمانوں کی عام سوچ کے برعکس، ٹکراؤ کے میدان سے ہٹ کر تعمیری منصوبہ بندی کے میدان میں انرجی  لگانے کی تھی۔ ہجرتِ مدینہ، اور صلحِ حدیبیہ اس کی روشن مثالیں ہیں۔ اسی سنت کو سامنے رکھتے ہوئے، آج مسلمانوں کو بھی چاہیے کہ وہ ٹکراؤ اور ردِّعمل کے ماحول سے پیچھے ہٹ کر تعمیری عمل کی طرف متوجہ ہوں، نہ کہ بے فائدہ ٹکراؤ میں اپنی طاقت ضائع کرتے رہیں۔حدیث میں ہے: آدمی کےمحاسنِ اسلام میں سے ہے کہ وہ ایسے عمل سے دور رہے جو اس کے لیے بے نتیجہ ہو (جامع الترمذی، حدیث نمبر 2317) ۔

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom