ہدیۂ رحمت

قرآن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا گیا ہے : ﵟوَمَآ ‌أَرۡسَلۡنَٰكَ إِلَّا رَحۡمَةٗ لِّلۡعَٰلَمِينَﵞ [الأنبياء: 107]  (ہم نے تم کو عالم والوں کے لیے صرف رحمت بنا کر بھیجا ہے) حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ آپ سے کہا گیا کہ اے خدا کے رسول ، مشرکین کے خلاف بد دعا کیجئے ۔ آپ نے فرمایا کہ میں لعنت کرنے والا بنا کر نہیں بھیجا گیا ہوں، میں تو رحمت بنا کر بھیجا گیا ہوں۔إِنِّي لَمْ أُبْعَثْ لَعَّانًا، ‌وَإِنَّمَا ‌بُعِثْتُ ‌رَحْمَةً(صحيح مسلم،حدیث نمبر۲۵۹۹)

حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اللہ کی رحمت ہوں جو ہدیہ کے طور پر بندوں کے پاس بھیجی گئی ہے۔ دوسری روایت کے الفاظ یہ ہیں :

عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‌إِنَّ ‌اللَّهَ ‌بَعَثَنِي ‌رَحْمَةً ‌مُهْدَاةً بُعِثْتُ بِرَفْعِ قَوْمٍ وَخَفْضِ آخَرِينَ ، ( تفسیر ابن کثیر ۲۰۱/۳)

عبد اللہ بن عمرکہتے ہیں کہ رسول  ا للہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ اللہ نے مجھ کو رحمت اور ہدیہ بنا کر بھیجا ہے۔میں ایک قوم کی بلندی اور دوسری قوم کی پستی کےساتھ بھیجا گیا ہوں۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کے لیے نمونہ ہیں۔ نیز ختم نبوت کے بعد آپ کی امت آپ کی نیابت کے مقام پر ہے۔ اب امت کو اقوام عالم کے لیے وہی کچھ بننا ہے جو آپ اپنی زندگی میں لوگوں کے لیے بنے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دوسری اقوام کے لیے خدا کی طرف سے رحمت اور تحفہ تھے ، اب آپ کی تبعیت میں آپ کی امت کو بعد کی قوموں کے لیے اسی طرح رحمت اور تحفہ بننا ہے ۔ اس ذمہ داری کو ادا کیے بغیر اس امت کا امت محمدی ہو نامتحقق نہ ہو گا۔

امت محمدی کو دوسروں سے مانگنا نہیں ہے بلکہ دوسروں کو دینا ہے۔ انھیں لوگوں کے لیے خدا کا ہدیہ رحمت بننا ہے۔ انھیں اس طرح رہنا ہے کہ ان سے اہل عالم کو نفع بخشی کا تجربہ ہو نہ کہ ضرور رسانی کا۔

 اس مقصد کے لیے امت کو صبر کرنا ہے تاکہ وہ چھننے کے با وجود دے۔ تاکہ وہ زیادتیوں کے باوجود لوگوں کی خیر خواہ بنے۔ تاکہ ظلم کے باوجو دوہ اپنے آپ کو انتقام کے جذبہ سے پاک رکھے صبر و برداشت کی صفت کے بغیر وہ امتحان کی اس دنیا میں دوسروں کے لیے ہدیہ رحمت نہیں بن سکتی ۔ اور جب تک وہ دوسروں کے لیے رحمت نہ بنے ، خود اس کے اوپر بھی خدا کی رحمت کے دروازے بند رہیں گے۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom