مفکر کون

مفکر(thinker) کے لفظی معنیٰ ہیں — غور وفکر کرنے والا۔ اصطلاحی اعتبار سے مفکر کا ایک خاص مفہوم بن گیا ہے۔ اِس سے مراد وہ شخص ہے جو دوسروں کے مقابلے میں زیادہ گہرائی کے ساتھ سوچے، جس کے اندر مربوط فکر(coherent thinking) کی صلاحیت ہو۔ ایک مغربی اسکالر نے مفکر کی تعریف اِس طرح کی ہے— مفکر وہ ہے جو متفرق حقیقتوں کو داخلی طور پر ہم آہنگ کُل (inter-related whole) بنا سکے۔

جرمن سائنس داں آئن سٹائن (وفات: 1955) کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ:

Einstein was one of the greatest thinkers of the 20th century.

یعنی آئن سٹائن بیسویں صدی کا ایک عظیم ترین مفکر تھا۔اِس کا مطلب یہ تھا کہ آئن سٹائن نے زمان و مکان (time and space) یا حقائقِ کون کی ایسی سائنسی تعبیر پیش کی جس میں عالمِ کائنات کے متفرق واقعات ایک ہم آہنگ کل کا حصہ نظر آنے لگے۔

یہی اصول اسلامی مفکر کے معاملے میں بھی صادق آتا ہے۔ اسلامی مفکر وہ نہیں ہے جو ردعمل کی نفسیات کا شکار ہو، جو ٹکراؤ کی باتیں کرے، جو نفرت اور سازش اور دشمنی کی اصطلاح میں سوچتا ہو۔ اسلامی مفکر وہ ہے جو اسلام کو ابدی تناظر میں دیکھ سکے، جو انسانی واقعات کو ایک ایسے ہم آہنگ کل میں تبدیل کرسکے جو لوگوں کے اندر مثبت فکر (positive thinking) پیدا کرنے والا ہو، جو تاریخ بشری کی کلّی تعبیر کرے، جو اسلام کو ایک تسلسل کے روپ میں دیکھے، جس میں تہذیب انسانی خود اسلام کا ایک پراسس (process) دکھائی دینے لگے، جو اسلام کو ایک ایسی تعبیر عطا کرے جس میں ماضی بھی پُرامید ہو اور حال بھی پر امید اور مستقبل بھی پر امید—مفکر صرف وہ شخص ہو سکتا ہے جس کے اندر اعلیٰ سطح کی مثبت فکر پائی جائے، منفی سوچ (negative thinking) والے آدمی کا کیس منفی رد عمل کا کیس ہے، نہ کہ مثبت معنوں میں مفکرانہ شخصیت کا کیس۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom