تجربہ سے سبق لینا

رسول اللہ کی مکی زندگی کا ایک واقعہ حدیث کی کتابوں میں اس طرح آتا ہے:عن طلحة بن عبید اللہ، قال:مررت مع رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم فی نخل، فرأى قوما یلقحون النخل، فقال:ما یصنع ہؤلاء؟ قالوا:یأخذون من الذکر فیجعلونہ فی الأنثى، قال:ما أظن ذلک یغنی شیئا، فبلغہم، فترکوہ، فنزلوا عنہا، فبلغ النبی صلى اللہ علیہ وسلم، فقال:إنما ہو الظن، إن کان یغنی شیئا فاصنعوہ، فإنما أنا بشر مثلکم، وإن الظن یخطئ ویصیب، ولکن ما قلت لکم:قال اللہ، فلن أکذب على اللہ (ابن ماجہ، حدیث نمبر 2470)۔ یعنی طلحہ بن عبیداللہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک باغ میں سے گزرا۔ وہاں آپ نے دیکھا کہ کچھ لوگ کھجور کو پیوند لگا رہے ہیں، آپ نے پوچھا کہ یہ لوگ کیا کر رہے ہیں؟ لوگوں نے کہا نر کا گا با لے کر مادہ میں ملاتے ہیں، آپ نے کہا: میرے خیال سے اس کاکوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ لوگوں کو آپ کی یہ بات معلوم ہوئی تو انہوں نے پیوند کاری (pollination) ترک کردی۔لیکن اس بار پھل کم ہوا،آپ کو جب اس کا علم ہوا تو فرمایا وہ تو میرا خیال تھا، اگر اس میں کچھ فائدہ ہے تو کرلیا کرو، میں بھی تمہاری مانند انسان ہوں۔اور خیال کبھی غلط ہوتا ہے کبھی صحیح۔لیکن اگر میں تمہیں کہوں کہ اللہ نے فرمایا، تو میں ہرگز اللہ پر جھوٹ نہ بولوں گا۔

اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ تجربہ سے سبق سیکھنا بھی دانش مندی کے حصول کا ایک درست ذریعہ ہے۔ تجربہ کوئی غیر متعلق چیز نہیں۔ تجربہ اپنی حقیقت کے اعتبار سے فطرت کے ایک قانون کی دریافت ہے۔ جب انسان کو کوئی نیا مفید طریقہ دریافت ہو تو اس کو چاہیے کہ وہ اسے فطرت کے قانون کا ایک حصہ سمجھے، اور اس کو فوراً اپنے منصوبہ میں شامل کرلے۔ یہی وہ حقیقت ہے جس کو حدیث رسول میں ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے: الکلمة الحکمة ضالة المؤمن، فحیث وجدہا فہو أحق بہا(سنن الترمذی، حدیث نمبر 2687)۔یعنی حکمت کی بات مومن کا گم شدہ مال ہے، وہ اس کو جہاں پائے، تو وہی اس کا زیادہ حق دار ہے۔ تجربہ کے معاملے میں آدمی کو یہ نہیں دیکھنا چاہیے کہ وہ اپنے لوگوں کا تجربہ ہےیا ا غیار کا تجربہ۔ ہر تجربہ فطرت کا ایک قانون ہے۔ تجربہ کے معاملے میں اپنے اور غیر کی کوئی تقسیم نہیں۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom